آئل ٹینکر
-
آبنائے ہرمز کے قریب سعودی پرچم بردار آئل ٹینکر کو نقصان
مغربی میڈیا کے مطابق عمان کے قریب خام تیل بردار سعودی ٹینکر کو دھماکے کے بعد نقصان پہنچا، جبکہ سعودی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
-
دو ماہ بعد ایران نے خام تیل کی پہلی برآمدی کھیپ روانہ کر دی
تیل بردار جہازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ٹینکر ٹریکرز کے مطابق ایرانی خام تیل سے بھرے کئی سپر ٹینکر امریکی بحری ناکہ بندی کے علاقے سے نکل گئے ہیں، جسے گزشتہ دو ماہ کے دوران ایران کی خام تیل کی پہلی برآمد قرار دیا جا رہا ہے۔
-
امریکہ کا ایران سے منسلک آئل ٹینکر ضبط کرنے کا دعوی
امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ اس کی افواج نے بحر ہند میں ایک ایسے سپر آئل ٹینکر کو روک لیا ہے جسے واشنگٹن ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک قرار دیتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق داوینا نامی یہ جہاز پہلے ہی امریکی پابندیوں کی زد میں تھا اور دو ملین بیرل خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
-
آبنائے ہرمز میں 10 سے زائد آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں "گزرگاہ کی ممانعت" کے اعلان کے بعد خلاف ورزی کرنے پر 10 سے زائد آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا۔
-
ضبط شدہ آئل ٹینکر کا ایندھن حکومت کی تحویل میں دیا جائے، ایرانی عدالت کا حکم
ایرانی عدالت نے خلیج فارس میں ضبط شدہ آئل ٹینکر کے ایندھن کو حکومت کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے
-
بحر عمان میں ایرانی بحریہ کی کارروائی: غیر ملکی آئل ٹینکر ضبط
بحر عمان میں ایندھن کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کے دوران ایرانی حکام ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو ضبط کر لیا گیا ہے، جو 60 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جا رہا تھا۔
-
ایران نے مارشل آئی لینڈ کے جھنڈا بردار آئل ٹینکر اور عملے کو رہا کر دیا
سپاہ پاسداران انقلاب نے چند روز قبل قبضے میں لیے گئے مارشل آئی لینڈ کے جہاز اور عملے کو چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔