مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی قابض افواج نے جنوبی لبنان کے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے توپ خانے سے حملے شروع کیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی لبنان میں الوزانی کے علاقے اور المجیدیہ کے گرد و نواح پر گولہ باری کی۔
اس کے علاوہ اسرائیلی بحری جہازوں نے جنوبی لبنان میں راس الناقورہ کے ساحل کے قریب لبنانی ماہی گیری کی کشتیوں کی طرف فائرنگ کی۔
مزید برآں، ایک اسرائیلی طیارے نے ایک لبنانی ماہی گیری کی کشتی کے قریب ایک بم گرایا، یہ سب جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
آپ کا تبصرہ