23 دسمبر، 2023، 12:42 PM

رہبر معظم انقلاب کا صوبہ کرمان اور خوزستان کے عوام سے خطاب:

فلسطین کی مدد کرنا فرض، جبکہ صیہونی حکومت کی حمایت کرنا جرم اور غداری ہے

فلسطین کی مدد کرنا فرض، جبکہ صیہونی حکومت کی حمایت کرنا جرم اور غداری ہے

رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ فلسطین کی مدد کرنا فرض ہے جب کہ صیہونی حکومت کی حمایت کرنا جرم اور غداری ہے، بدقسمتی سے بعض مسلم حکومتیں اس جرم کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ البتہ وہ جان لیں کہ مسلم قومیں ان کی یہ خیانت کبھی نہیں بھولیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ انتخابات لازمی ہیں۔ بعض لوگ بے توجہی میں عوام میں مایوسی پھیلاتے ہیں اور انتخابات کی اہمیت سے نظریں چراتے ہیں۔ اگر انتخابات نہ ہوں تو ملک مطلق العنانیت کا شکار ہوگا اور بدامنی پھیلے گی۔

صوبہ کرمان اور خوزستان کے عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری اسلامی کے نظام میں انتخابات لازمی ہیں۔ جمہوریت یعنی عوامی رائے کی حاکمیت۔ عوامی حاکمیت کو یقینی بنانے کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔

رہبر معظم نے کہا کہ بعض لوگ انتخابات کی ضرورت پر اشکال اٹھاتے ہیں اور عوام کا جذبہ ٹھنڈا کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ انتخابات نہ ہوں تو ملک میں مطلق العنانیت آئے گی اور معاشرہ افراتفری کا شکار ہوگا۔ ملک کو فسادات اور بدامنی سے محفوظ رکھنے کا طریقہ انتخابات ہیں۔

رہبر معظم نے کہا کہ انتخابات سے ملک میں تبدیلی آتی ہے۔ بعض لوگ ملک میں تبدیلی لانے کی بات کرتے ہیں لیکن انتخابات سے کو نظرانداز کرتے ہیں جو تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ ملک میں ہر قسم کی تبدیلی کے لئے سیاسی، ثقافتی، اقتصادی شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو آگے بڑھ کر مختلف سطح پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لینا چاہئے۔

رہبر معظم نے کہا کہ انتخابات کے بارے میں عوام میں مایوسی پھیلانا غلط ہے۔ اس سے کسی شخص یا ادارے کو نہیں بلکہ اس سے ملک کا نقصان ہوگا۔ بعض لوگ ملک کو درپیش مشکلات کو بیان کرتے ہیں لیکن جب ان مشکلات کو حل کرنے کے طریقے کی بات آئے تو اس کو نظرانداز کرتے ہیں۔

انہوں نے فرمایا کہ آج دنیا میں کوئی بھی (باشعور انسان) صیہونی رجیم اور امریکہ اور برطانیہ میں فرق کا قائل نہیں، امریکہ نے نہایت بے شرمی سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا اب مغربی تہذیب کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے، فلسطینی قوم کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس نے مغرب، امریکہ اور انسانی حقوق کے جھوٹے دعووں (دعویداروں) کو رسوا کیا۔

فلسطین کی مدد کرنا فرض ہے جب کہ صیہونی حکومت کی حمایت کرنا جرم اور غداری ہے

رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ بدقسمتی سے بعض (نام نہاد) مسلم حکومتیں اس جرم کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ البتہ وہ جان لیں کہ مسلم قومیں ان کی یہ خیانت کبھی نہیں بھولیں گی۔آج مسلم حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ سامان، تیل، ایندھن وغیرہ کو صیہونی حکومت تک نہ پہنچنے دیں جس طرح وہ غزہ کے لوگوں تک پانی کو پہنچنے نہیں دیتی۔ یہ مسلمان حکومتوں کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم اقوام کا فرض ہے کہ وہ اپنی حکومتوں سے کہیں کہ وہ اس رجیم کو ہر قسم کی امداد بند کر دیں، بلکہ اپنے تعلقات بھی منقطع کریں۔ اگر وہ اپنا رابطہ مستقل طور پر منقطع نہیں کر پاتے تو کم از کم وقتی طور پر منقطع کر لیں اور اس خونخوار اور سفاک رجیم پر دباؤ ڈالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ آج عالمی ضمیر مجروح ہے اور اس درد کو محسوس کر رہا ہے۔ آج امریکہ اور یورپی ممالک میں لوگ سڑکوں پر آتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ اب بھی اس ظالم اور سفاک رجیم کی مدد کر رہے ہیں۔

News ID 1920791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha