فسادات
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
جرمنی نے "ہیمبرگ اسلامک سینٹر" کو کیوں بند کردیا؟
جرمن سیکورٹی اہلکاروں نے ایک مرتبہ پھر ہیمبرگ میں واقع اسلامی مرکز پر چھاپہ مارا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ نے سرکاری طور پر مرکز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب کا صوبہ کرمان اور خوزستان کے عوام سے خطاب:
فلسطین کی مدد کرنا فرض، جبکہ صیہونی حکومت کی حمایت کرنا جرم اور غداری ہے
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ فلسطین کی مدد کرنا فرض ہے جب کہ صیہونی حکومت کی حمایت کرنا جرم اور غداری ہے، بدقسمتی سے بعض مسلم حکومتیں اس جرم کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ البتہ وہ جان لیں کہ مسلم قومیں ان کی یہ خیانت کبھی نہیں بھولیں گی۔
-
ایران نے حال ہی میں 400 بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے، ایرانی وزیر انٹیلیجنس
ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران 400 بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے جن میں سے 40 کو تخریب کاروں کی طرف سے محرم کے مہینے میں اڑانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
-
ایرانی انٹیلیجنس نے ملک میں فسادات کی منصوبہ بندی کرنے والے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا
سپاہ پاسداران انقلاب اور انٹیلیجنس منسٹری کے ایک مشترکہ اعلامیے میں ایران میں فسادات کو منظم کرنے والے نیٹ ورک کو ٹریس کر کے مکمل طور پر ناکام بنانے کی خبر دی گئی ہے۔
-
ایرانی نائب صدر:
امریکہ نے ایران میں فسادات کے لئے 400 ملین ڈالر خرچ کیے تھے۔ لیکن اسے شکست کے سوا کچھ نہیں ملا
ایرانی نائب صدر نے کہا کہ ہمیں ستمبر کے مہینے سے ہی شورش کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکیوں نے ایران کے خلاف میڈیا مہم کے لیے ایک جگہ 50 ملین ڈالر اور دوسری جگہ 350 ملین ڈالر خرچ کیے، لیکن موجودہ حکومت نے پرسکون انداز میں حالات کو کنٹرول کیا۔
-
جنگ ہتھیار سے نہیں بلکہ ایمان، ارادے اور عزم مستحکم کے ذریعے لڑی جاتی ہے، جنرل سلامی
سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ جنگ ہتھیار سے نہیں بلکہ ایمان، ارادے اور عزم مستحکم کے ذریعے لڑی جاتی ہے اسی لئے کئی گنا طاقتور دشمن انقلاب اسلامی کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہورہا ہے۔
-
اقوام متحدہ کے کمیشن کی رپورٹ سیاسی مقاصد پر مبنی ہے، ایران
ایران نے اقوام متحدہ کے کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں ہونے والے فسادات کے بارے میں مغربی ممالک نے دوہرا رویہ اختیار کیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے ایرانی سیکورٹی فورسز کو نقصان اٹھانا پڑا۔ ایرانی انسانی حقوق کونسل کے سیکریٹری جنرل کا ردعمل
-
دشمن نے اندرونی فسادات پیدا کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی ہے، امام جمعہ تہران
خطیبِ نماز جمعہ تہران نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں عوامی اعتماد کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، لہٰذا نماز جمعہ کے خطیبوں کو خطبات اور اظہار نظر کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیئے۔
-
برازیلیا میں ریاستی اداروں کے خلاف فسادات اور توڑ پھوڑ کی خبروں پر گہری تشویش ہے،بھارتی وزیراعظم
بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ ’’برازیلیا میں ریاستی اداروں کے خلاف فسادات اور توڑ پھوڑ کی خبروں پر گہری تشویش ہے۔ جمہوری روایات کا احترام سب کو کرنا چاہیے۔ ہم برازیل کے حکام کو اپنی مکمل حمایت فراہم کرتے ہیں۔‘‘
-
رہبر معظم انقلاب کا قم کے لوگوں سے خطاب؛
حالیہ فسادات میں غیر ملکیوں کا کردار واضح ہے/ملک کو بڑے اور تبدیلی کے کاموں کی ضرورت ہے
رہبر معظم انقلاب نے حالیہ فسادات میں غیر ملکیوں کے کردار کو واضح اور یقینی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ان کا ہدف ملک اور اس کی طاقت کو کمزور کرنا ہے۔
-
ایرانی دار الحکومت تہران میں 9 دی (30 دسمبر) کی یاد میں ریلیاں نکالی گئیں
ایران کے دارالحکومت تہران کے لوگ جمعرات کے روز 9 دی (۳۰ دسمبر) کی قومی بیداری کی یاد میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے جب اسلامی نظام کی حمایت میں اور 2009 کے صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے فسادات کی مذمت میں ملک بھر میں وسیع عوامی ریلیاں نکالی گئی تھیں۔
-
حالیہ فسادات، جنگ احزاب تھے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی
ایران کے صدر نے کہا کہ ایران میں حالیہ بدامنی اور فسادات جنگ احزاب تھے اور اس بات پر زور دیا کہ دھوکہ کھانے والوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی باہیں کھلی ہیں جبکہ عداوت رکھنے والوں پر کوئی رحم نہیں ہوگا۔
-
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا بیان فسادات کی حمایت کی تصدیق کرتا ہے، ناصر کنعانی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا تازہ بیان انسانی حقوق، خواتین اور قیدیوں کے دفاع کی آڑ میں ایران میں حالیہ فسادات میں امریکی مداخلت اور حمایت کی ایک اور تصدیق ہے۔
-
ایران کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی کی رکن؛
حالیہ فسادات کے دوران 7 ہزار اہلکار زخمی ہوئے/ فورسز کو ہتھیار ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں تھی
ایران کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی رکن نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو ہتھیار ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں تھی اور اسی وجہ سے حالیہ فسادات کے دوران 7 ہزار اہلکار زخمی ہوئے۔
-
حالیہ فسادات کے دوران گرفتار کئے گئے 18 سال سے کم عمر بہت سے نوجوانوں کو رہا کر دیا گیا
ایران کی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب اور محکمہ انسانی حقوق کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے تہران میں حالیہ فسادات کے دوران گرفتار افراد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے تہران کے اصلاح و تربیت مرکز ﴿بچوں کی جیل﴾ کا دورہ کیا۔
-
دہشت گردی اور پر تشدد واقعات سے نمٹنا بین الاقوامی قوانین کا حصہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنا اور پر تشدد واقعات کا مقابلہ واضح بین الاقوامی ذمہ داریوں میں سے ہے۔
-
ایران کا بعض یورپی ملکوں اور حکام کے مداخلت پسندانہ بیانات پر رد عمل؛
ایران مخالف دہشت گردوں کی میزبانی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، ملکی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے
ایرانی وزارت خارجہ نے ایک شرپسند کو پھانسی دیئے جانے کے بعد بعض یورپی ملکوں اور حکام کی مداخلت پسندانہ ٹویٹیس پر رد عمل دیتے ہوئے متعدد ٹویٹس کیں۔
-
ایرانی صدر کی حالیہ فسادات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات؛
دشمن نےحالیہ فسادات میں عوام اور انقلاب کو داعش کی طرز پر نشانہ بنایا، سزاوں پر سختی سےعمل کیاجائےگا
ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن نے حالیہ فسادات کے دوران عوام اور انقلاب کو داعش کی طرز پر نشانہ بنایا اور انقلاب سے دشمنی، عناد اور بغض کی انتہا کردی۔ پورے عزم کے ساتھ مجرموں کو ڈھونڈ کر متعلقہ اداروں سے سزا دلوائی جائے گی۔
-
وزارت انٹیلی جنس کا بیان؛
ایرانی خفیہ اداروں نے انقلاب مخالف منافقین کی تنظیم ایم کے او کے متعدد سلیپر سیلز کو گرفتار کر لیا
ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے ایک اعلان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں نے مجاہدین خلق آرگنائزیشن (ایم کے او) کے مختلف سلیپر سیلز کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
ایران نے اسرائیلی ایجنٹ ثابت ہونے والے چار افراد کو پھانسی دے دی+تفصیلات، ویڈیو
آج صبح صیہونی انٹیلی جنس سروس سے تعلق ثابت ہونے بلوائیوں کے نیٹ ورک کے ارکان کو پھانسی دے دی گئی۔
-
فسادات کے دوران قتل اور بدامنی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آیت اللہ رئیسی
سنندج - ایران کے صدر نے کہا کہ حالیہ فسادات کے دوران قتل اور بدامنی پھیلانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
-
ایران نے حالیہ فسادات میں ملوث سی آئی اے کے کئی ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا
سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے منگل کو کہا کہ ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے حالیہ فسادات کے دوران متعدد جاسوسوں کو گرفتار کیا جو امریکی انٹیلی جنس سروسز کے لئے کام کر رہے تھے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی اہم پریس کانفرنس؛
یوکرین کا ایرانی اور روسی ڈرونز میں مماثلت کا اعتراف/ ایران کو ٹکڑے کرنے کی سازش نام بنائی گئی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ سازش جس کا مقصد دہشت گردی کی جنگ شروع کرنا اور درنہایت ایران کو توڑنا تھا ناکام ہوگئی جبکہ ملک میں امریکی اور اسرائیلی اسلحہ پہنچایاگیا اور عراقی کردستان میں دہشت گردوں کے 76 مراکز کو فعال کیا گیا۔
-
دشمن فسادات کروا کر ملکی ترقی کی ٹرین کو سست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، آیت اللہ رئیسی
ایران کے صدر نے کہا کہ دشمن ترقی کی ٹرین کو سست کرنا چاہتے تھے لہذا فسادات کروانا شروع کر دیے اور سوچ رہے تھے کہ عوام کی خدمت سست ہو جائے گی۔
-
امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کا عتراف؛
ایران میں بلوائیوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے ذرائع فاش کردیئے
امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر نے ایک بار پھر ایران کے فسادات کی حمایت کی جبکہ بلوائیوں کے مسلح ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو ہتھیاروں کی سپلائی کے ذرائع بھی فاش کردیئے۔
-
زاہدان، مسجد مولائے متقیان کے امام جماعت کو شہید کر دیا گیا+ تصاویر
زاہدان میں واقع مسجد مولائے متقیان کے سامنے مغرب اور عشاء کی نماز سے چند منٹ قبل نامعلوم افراد نے مسجد کے خطیب حجت الاسلام سجاد شہرکی کو گولی مار کر شہید کردیا۔
-
دنیا امریکہ کے بغیر زیادہ خوبصورت جگہ ہے،ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ تمام ایرانی عوام بشمول ناقدین اور مظاہرین ایران کے چپے چپے سے محبت کرتے ہیں اور پابندیوں کی متلاشی قوتوں، جنگ طلب عناصر اور دہشت گردوں کو تاوان نہیں دیں گے۔
-
یونیورسٹیاں حالیہ واقعات کا جائزہ لینے اور حل تلاش کرنے کے لئے بہترین جگہ ہیں، ایرانی صدر
صدر رئیسی نے کہا کہ یونیورسٹی کے سیاسی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یونیورسٹی معاشرے اور اس کی ضروریات کو کسی بھی دوسرے شعبے سے زیادہ اور بہتر جانتی ہو اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی ترجیحات کو ملکی نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرے۔
-
ہنگامہ آرائی کا نشانہ دین ہے/اسلامی ایران کو شرارتوں سے ہرگز نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا، سربراہ سپاہ
سپاہ پاسداران انقلاب کمانڈر نے کہا کہ شیراز حملے کے شہداء کی نماز جنازہ میں ایرانی عوام کی شرکت حقیقی ایران کو ظاہر کرتی ہے جسے چند فریب خوردہ عناصر کی شرارتوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
-
ایران میں فسادات کے پیچھے سی آئی اے کی قیادت میں غیر ملکی جاسوس ایجنسیاں ملوث ہیں، ایرانی انٹیلیجنس
ایران کے اعلیٰ انٹیلی جنس اداروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں گزشتہ ہفتوں کے دوران ایران میں ہونے والے پرتشدد فسادات کو منظم کرنے میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں بالخصوص سی آئی اے کے اہم کردار کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔