مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ ہفتے امریکی اور صہیونی ایجنٹوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے 100 سے زائد شہداء کی تہران میں عظیم الشان تشییع جنازہ ہوئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق، امریکہ اور صہیونی حکومت کی مکروہ سازشوں کے تحت ہونے والے ہنگاموں اور فسادات میں بڑی تعداد میں عام شہری اور سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے جن کی آج تشییع جنازہ کی گئی۔ تہران یونیورسٹی سے شروع ہونے والی تشییع جنازہ میں شریک لوگوں نے انقلاب اسلامی کے اہداف سے اپنی وابستگی اور شہداء کے راستے کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
تشییع جنازہ میں موجود افراد اسلامی جمہوری ایران، انقلاب اسلامی اور رہبر معظم کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔ شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اور تصاویر اٹھاکر امریکہ اور صہیونی حکومت اور ان کے ایجنٹوں کے مکروہ عزائم کے سامنے ڈٹ جانے کا اعلان کررہے تھے۔
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ ٹرمپ ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا دم بھررہا ہے جبکہ امریکہ کے اندر سیاہ فام افراد پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ ٹرمپ اگر ایران کے خلاف کسی قسم کا اقدام کرے اور ایران کی طرف قدم بڑھائے تو اس کی ٹانگیں توڑ دیں گے۔

تشییع میں سول اور عسکری حکام کے علاوہ زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
شرکاء میں شہداء کے اہل خانہ، رشتے دار اور دوستوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ شہداء کے نونہال بچے ان کے جنازوں کے ساتھ لپٹ کر رو رہے تھے۔ ان رقت آمیز مناظر کو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار تھی۔


آپ کا تبصرہ