ایرانی
-
ایران اقوام عالم کے لئے نمونہ عمل اور امید کی کرن ہے، ایرانی وزارت دفاع
ایران کی وزارت دفاع نے 12 فروردین کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران موجودہ عالمی حالات میں عدل و انصاف کی خواہاں اقوام عالم کے لئے نمونہ عمل اور امید کی کرن ہے۔
-
امریکہ ایران کو تاوان ادا کرے، عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ
بین الاقوامی عدالت انصاف نے امریکہ کو ایران کو تاوان ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
-
ایران، روس اور چین کی فوجی مشقوں سے مشترکہ ملٹری آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ ہوا، چین
چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایران، روس اور چین کے درمیان حالیہ بحری مشقوں سے تینوں ممالک کے دفاعی اور مشترکہ ملٹری آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
-
ایران، سعودی عرب اور شام کے سفیروں کی عراق میں افطار پارٹی کے دوران ملاقات
عراق میں ایرانی سفارت کی طرف سے دی گئی دعوتِ افطار میں سعودی عرب، شام اور ایران کے سفراء کی ملاقات ہوئی ہے۔
-
ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتے، جو بائیڈن
بائیڈن نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا تاہم ہم اپنے شہریوں کی حمایت میں سخت رد عمل کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
-
ایران کے شمال مغربی علاقوں میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 104 افراد زخمی
مغربی آذربائیجان کے خوئے شہر میں جمعہ کے روز علی الصبح 5.6 شدت کا زلزلہ آیا جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
-
امریکی پابندیوں کا ایران پر اثر نہیں ہوا ، امریکی وزیرخزانہ
امریکی وزیرخزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں نے اس سے کہیں کم اپنا اثر دکھایا ہے جتنا ہم چاہتے تھے۔
-
ایران میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا پہلا روزہ کل ہوگا
دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کل بروز جمعرات ماہ مبارک رمضان کے آغاز کی اطلاع دی۔
-
ایرانی صدر کی جانب سے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو ماہ رمضان کی مبارک بادی
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں ماہ مبارک رمضان کی آمد کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے۔
-
یوکرین جنگ میں ایران کی شرکت کے جھوٹے دعوے کو مسترد کرتے ہیں،رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ یوکرین کی جنگ امریکہ نے مشرق کی جانب نیٹو کے پھیلاؤ کے لیے شروع کی تھی اور اس وقت بھی جب یوکرین کے عوام مشکلات میں گرفتار ہیں، جنگ سے سب سے زیادہ فائدہ امریکا اور اس کی ہتھیار بنانے والی کمپنیاں حاصل کر رہی ہیں۔
-
ایران، حرم شاہچراغ پر حملے کے دو مجرموں کو "سرعام پھانسی" کی سزا
حرم شاہ چراغ (ص) میں دہشت گردی کے واقعے میں ملوث دو مجرموں کی تحقیقات مکمل ہونے اور قانونی کاروائی کے بعد مجرموں کو سر عام پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔
-
ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری عراق کا دورہ کریں گے
ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی چین اور متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد اب عراق کا سفر کرنے جا رہے ہیں۔
-
ایران میں نوروز، تبریز کے بازاروں میں رونقیں
نوروز کے ایام کی آمد کے قریب آنے کے ساتھ ہی ایرانی فرہنگ و ثقافت میں گھروں کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی آغاز ہو جاتا ہے جبکہ لوگ بازار سے نئے کپڑے اور سامان بھی خریدتے ہیں۔
-
ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری امارات روانہ؛
ایران کی ہمسائیگی کی پالیسی کا مقصد مضبوط خطے کا قیام ہے
ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایرانی حکومت کی ہمسائیگی کی پالیسی کا مقصد علاقائی ملکوں کو اکٹھا کرکے ایک مضبوط خطہ بنانا ہے۔
-
چین، ایران اور روس بحیرہ عمان میں بحری مشقیں کریں گے
چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین، روس، ایران اور دیگر ملکوں کی بحری افواج 15 سے 19 مارچ تک بحیرہ عمان کے پانیوں میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گی۔
-
ایران میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا امکان
ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے سی ای او نے کا کہنا ہے کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا امکان ہے۔
-
ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ اور ہندوستان کے چیف جسٹس کی ملاقات
ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کا اصولی موقف ہے اور دنیا کی دوسری بڑی آبادی کے مالک ہندوستان جیسے طاقتور ملک سے بھی ہماری توقع ہے کہ وہ اس سلسلے میں ایران کے ساتھ تعاون کرے۔
-
چین کی میزبانی میں جاری مذاکرات کے نتائج کا اعلان؛
ایران اور سعودی عرب کا سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق+اعلامیہ جاری
چین- ایران اور سعودی عرب نے دو ماہ کے اندر تعلقات کی بحالی اور دہائی سے بند سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔
-
ایران سے 100میگاواٹ اضافی بجلی خریدنے کیلیے پاکستانی وفد کی تہران آمد
وفد میں پاور ڈویژن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، ایران کے ساتھ بجلی سپلائی سے متعلق معاہدے پر دستخط تہران میں ہوں گے۔
-
ایران امام زمان (عج) کے یوم ولادت پر سراپا جشن و سرور، تصاویر، ویڈیو
ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور گاؤں بالخصوص تہران، مشہد اور قم میں مسجدوں، سڑکوں اور گلیوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ لوگ اس پر مسرت موقع پر مٹھائی، شربت وغیرہ تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
-
ایران میں ایک ارب درخت لگانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز
ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک درخت لگایا۔
-
ایران نے آئی اے ای اے کو بعض لوگوں تک رسائی دینے کے حوالے سے خبروں کو مسترد کردیا
ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ ایران نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے دورہ تہران کے دوران ایجنسی کو بعض افراد تک رسائی دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
-
ایران میں پہلی بار لیتھیم کے بڑے ذخائر کی دریافت
ماہرین ارضیات کے تخمینوں کے مطابق ایران میں 8.5 ملین ٹن لیتھیم کے ذخائر کو دریافت کیا گیا ہے۔
-
ایرانی اور عالمی جوہری ادارے کے سربراہان کی مشترکہ پریس کانفرنس؛
ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، سربراہ ایران اٹامک انرجی آرگنائزیشن
ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کے تعاون کو جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ ایران اپنے ترقیاتی پروگراموں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور اپنی قومی سلامتی پر کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔
-
ایرانی اور عالمی جوہری ادارے کے سربراہان کی دوسری میٹنگ
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ نے گزشتہ روز تہران میں اہم بات چیت کرنے کے بعد آج مذکرات کا دوسرا دور شروع کیا۔
-
ایران نے دو جرمن سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے دو جرمن سفارت کاروں کو ناپسندیدہ عناصر قرار دے کر ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
-
ایران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے اسرائیل کی پشت پناہی مہنگی پڑے گی،میجر جنرل غلام علی رشید
خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر نے کہا کہ ہر وہ ملک جو ایران کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون کرے گا وہ اپنے اقدام کی قیمت ادا کرے گا۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کا العالم کو انٹرویو؛
عراقی وزیر خارجہ اپنے پہلے دورہ واشنگٹن سے واپسی پر ایران کے لیے پیغام لے کر آئے، امیر عبداللہیان
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ہمیشہ سفارتی راستے کے حق میں رہا ہے اور کبھی بھی مذاکرات کی میز سے خود کو دور نہیں کیا۔ عراقی وزیر خارجہ اپنے پہلے دورہ واشنگٹن سے واپسی پر ایران کے لیے امریکی پیغام لے کر آئے تھے۔
-
ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں پہنچ گئی
ایران کی باسکٹ بال کی قومی ٹیم نے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
-
ایران فلسطینی قوم اور مقاومت کی حمایت جاری رکھے گا، رہبر معظم کے مشیر برائے بین الاقوامی امور
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی قوم اور مقاومت کی حمایت جاری رکھے گا۔