مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد نخالہ اس وقت سیاسی دورے پر ایران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کچھ دیر پہلے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت پر گفتگو کی۔
اس سے پہلے زیاد نخالہ نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، صدر آیت اللہ رئیسی، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔
دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں، تہران میں حماس اور جہاد اسلامی کے سربراہوں اسماعیل ہنیہ اور زیاد النخالہ کی ملاقات کی خبردی ہے اور کہا ہے کہ فریقین نے غزہ اور علاقے میں رونما ہونے والی صورتحال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ