صدر آیت اللہ رئیسی
-
تبریز میں شہید آیت اللہ رئیسی اور رفقا کی تشییع جنازہ
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی تشییع جنازہ میں تبریز کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
-
آیت اللہ رئیسی غیروں کی بلیک میلنگ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، آیت اللہ موحدی
مجلس خبرگان رہبری کی چھٹی مدت کی سینئر کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ آیت اللہ رئیسی محروموں کے درد کو جانتے تھے اور عوام کے درمیان تھے۔ وہ غیروں اور عالمی بدمعاشوں کی بلیک میلنگ کے خلاف میدان میں کھڑے رہے۔
-
سید حسن نصر اللہ کا رہبر معظم انقلاب کے نام تعزیتی پیغام
لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلی حکام کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے درازی عمر کی دعا کی۔
-
سعودی عرب کے بادشاہ کا آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت
بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
-
پوتن کا آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت
ایران کے مرحوم صدر نے تہران اور ماسکو کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ناقابل بیان کردار ادا کیا۔
-
ایرانی صدر کی شہادت، پاکستان میں آج قومی سوگ کا اعلان
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ہلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر حکام کی شہادت پر آج پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان کردیا۔
-
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ:
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی شہید ہوگئے
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، نمایندہ ولی فقیہ آیت اللہ آل ہاشم اور صوبہ آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔
-
ایرانی صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد شہید ہوگئے
صدر رئیسی آذربائیجان کا دورہ کر رہے تھے۔ صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے ساتھ ایران کی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔
-
صدر رئیسی کا دورہ مازندران، عوام کی جانب سے شاندار استقبال
ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں صوبہ مازندران میں پہنچے جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی لاہور روانہ ہوگئے
لاہور آمد پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ایرانی صدر کا خیرمقدم کریں گے۔ایرانی صدر کے دورہ کے موقع پر آج لاہور میں عام تعطیل ہے۔
-
پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی ملاقات
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
ایران اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفود کا مشترکہ اجلاس؛
ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا خطے کے مسائل کے حل میں موثر ثابت ہو سکتا ہے
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ دو اہم اسلامی ممالک کی حیثیت سے ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا خطے کے مسائل کے حل میں موثر ثابت ہو سکتا ہے اور اسلامی ممالک کے خلاف کسی بھی اقدام سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت ہے۔
-
جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد نخالہ نے کچھ دیر پہلے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔
-
ایرانی صدر کا شہباز شریف کو فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد؛
پاکستانی وزیراعظم کی آیت اللہ رئیسی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
-
ایران: صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیلاب، صدر رئیسی کی امداد رسانی میں تیزی لانے کی ہدایات
ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے ملک کے وزیر داخلہ کو صوبہ سیستان و بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کیں۔
-
سائنسدانوں کو قتل کرکے ایران کی ترقی کو نہیں روکا جاسکتا، ایرانی صدر
ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ دشمنوں کا خیال تھا کہ وہ سائنسدانوں کو قتل کر کے ملک کی جوہری صنعت کو تباہ کر سکتے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ملک کی ترقی دہشت گردی سے نہیں رکتی۔
-
ایران، ایوان صدر میں مجلس حضرت زہراء کا انعقاد+ تصاویر
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کی جانب سے مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدارتی دفتر کے اعلی عہدیداروں، ملازمین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی رواں ہفتے روس کا دورہ کریں گے
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی رواں ہفتے روس میں اپنے ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
-
سعودی ولی عہد کی جانب سے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا استقبال
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اسلامی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ہال میں پہنچ گئے جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے استقبال کیا۔
-
ایران اور وینزویلا کے حکام کی ملاقات؛
صدر رئیسی کے دورہ وینزویلا کی مفاہمتوں پر پیشرفت کے لیے مشترکہ کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ
ایرانی وزیر دفاع نے ایرانی کمیشن کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے نتائج کے حصول کے لیے ایران کی کوششوں اور اگلے کمیشن کی تشکیل اور صدر کے وینزویلا کے دورے کی منظوریوں پر عمل کرنے کے لیے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
-
امریکہ کو ایران کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے جبر و تسلط پر مبنی رویہ ترک کرنا ہوگا، ایرانی صدر
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے امریکی خارجہ پالیسی کے ماہرین کے ایک گروپ سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ اب تک سمجھ چکا ہو گا کہ ایرانی قوم کے خلاف پابندیوں یا دھمکیوں کی صورت میں طاقت کی زبان استعمال کرنا کوئی موثر ہتھیار نہیں ہے اور یقیناً ہمارا فیصلہ عملی اقدامات پر ہوگا۔
-
ایرانی صدر کی نیویارک روانگی سے قبل رہبر انقلاب امام خامنہ ای سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے سے پہلے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
صدر رئیسی کی مشہد میں شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے مشہد میں گذشتہ سال شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکارو کے اہل خانہ سے آج صبح ملاقات کی۔
-
اربعین عظیم اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لیے ملت کے اتحاد کا مظہر تھا، ایرانی صدر
ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے عراقی وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اربعین کے منفرد واقعے کو امت اسلامیہ کے اتحاد اور مزاحمت کا مظہر قرار دیا۔
-
سری لنکا کے وزیر خارجہ کی ایرانی صدر سے ملاقات؛
ایران سری لنکا کے ساتھ صلاحیتوں کے اشتراک کے لئے کے تیار ہے، صدر رئیسی
ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے ظالمانہ پابندیوں کے باوجود مختلف شعبوں بالخصوص سائنسی اور تکنیکی میدانوں میں ایران کی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سری لنکا کے ساتھ ایران کی صلاحیتوں کو شئیر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
-
آج شہدائے اسلام کے خون کی بدولت نیا عالمی نظام قائم ہو رہا ہے، صدر رئیسی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے مکتب انقلاب اسلامی کو مکتب امام حسین علیہ السلام اور عاشورا کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہ آج شہدائے اسلام کے پاکیزہ خون کی بدولت نیا عالمی نظام قائم ہو رہا ہے۔
-
ایران خطے کے تمام ممالک کی جغرافیائی سرحدوں کی سالمیت کی حمایت کرتا ہے، صدر رئیسی
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے آرمینیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران اس موقف کو دہرایا کہ ایران خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری اور جغرافیائی سرحدوں کی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔
-
یوگنڈا میں ایران انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی دفتر کا افتتاح
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے یوگنڈا کے اپنے دورے کے دوراں اس ملک میں ایران انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی آفس کا افتتاح کیا۔
-
کینیا کے صدر کی جانب سے صدارتی محل میں ایرانی صدر کا باضابطہ استقبال؛21 توپوں کی سلامی
کینیا کے صدر ویلئیم روٹو نے صدارتی محل میں مہمان صدر آیت اللہ رئیسی کا باقاعدہ استقبال کیا۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری+ تصاویر
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کرمان پہنچنے کے بعد جمعہ کی صبح اس شہر کے گلزار شہداء پر حاضری دی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔