20 مئی، 2024، 7:23 AM

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ:

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی شہید ہوگئے

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی شہید ہوگئے

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، نمایندہ ولی فقیہ آیت اللہ آل ہاشم اور صوبہ آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی آذربائیجان سے منسلک ایرانی سرحد پر ایک ڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر ورزقان میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر مالک رحمتی، نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ محمد علی الہاشم سمیت دیگر مقامی حکام بھی سوار تھے۔

News ID 1924065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 08:31 - 2024/05/20
      0 0
      ملت اسلامیہ کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے