مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کویت کے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران عید الفطر کی مناسبت سے مباکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی اخوت کے رشتے کی بنیاد پر ہم کویت اور دیگر پڑوسیوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لئے کسی بھی قسم کے تعاون سے دریغ نہیں کریں گے۔
اس ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کویت کے امیر نے ایرانی صدر کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کویت ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں آپ کی تعمیری کوششوں اور مثبت پیغامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔
مشعل احمد کہا کہ کویت خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ ایران کے دوستانہ تعلقات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر بڑھ آگے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کویت علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کو طاقت کا سہارا لیے بغیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتا ہے۔
کویت کے سربراہ نے واضح کیا کہ حکومت اور عوام ملک کی سرزمین سے کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحیت کو ہرگز قبول نہیں کرتے اور یہ موقف کسی بھی حقیقت کے زیر اثر کبھی نہیں بدلے گا۔
آپ کا تبصرہ