مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے دارالحکومت ریاض میں نامہ نگآروں کے ساھت گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں امن اور تعلقات کی بہتری کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے۔ سعود الفیصل نے کہا کہ ایران ہمارا دوست ، برادر اور ہمسایہ ملک ہے۔دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور غلط فہمیوں کو مذاکرات کے ذریعے دور کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران بھی خطے کو محفوظ بنانے کے لیے ہماری پیش کش کا سنجیدگی سے جائزہ لے گا، اس سے خطے میں خوشحالی اور استحکام آئے گا۔ سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو سعودی عربے کےدورے کی دعوت کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایرانی وزیر خارجہ کو دعوتنامہ ارسال کیا ہے اور ہم ایرانی وزیر خارجہ کے استقبال کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان متعدد علاقائی مسائل پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اگر صرف شام میں جاری بحران کی ہی بات کر لی جائے تو ایران بشارالاسد حکومت کی ہر طرح سے مدد کر رہا ہے جب کہ سعودی عرب شامی صدر کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے مسلح دہشت گردوں کا حامی ہے۔ اس کے علاوہ بحرین اور یمن کے حوالے سے بھی دونوں ممالک ایک دوسرے سے مخا لف سوچ رکھتے ہیں۔ سعودی عرب خطے میں امریکہ کا سب سے بڑای حامی ملک ہے جبکہ ایران خطے میں امریکہ کا سب سے بڑا مخالف ملک ہے ایران اسلای ممالک میں اتحاد و یکجہتی کا خواہاں ہے جبکہ سعودی عرب عالم اسلام میں دیدہ و دانستہ طور پراختلاف اور کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے مصر، لیبیا عراق اور شام میں تفرقہ انگیز اقدامات سعودی عرب کی مداخلت کے زندہ شواہد ہیں۔

مہر نیوز/ 14 مئی / 2014 ء : سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے ریاض میں نامہ نگآروں کے ساھت گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں امن اور تعلقات کی بہتری کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے۔
News ID 1836023
آپ کا تبصرہ