مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کے بعد دونوں ممالک نے اس سلسلے کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسرے دور کے میزبان ملک کے بارے میں مختلف افواہیں زیر گردش ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ دوسرا دور آئندہ سنیچر کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
آکسیوس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے روم کو ان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
قبل ازیں عالمی اداروں میں روس کے نمائندہ میخائیل اولیانوف نے اعلان کیا تھا کہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد نہیں ہوگا۔
اس حوالے سے ٹائمز آف اسرائیل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ مذاکرات روم میں ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ