مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی خاتون ترجمان فاطمہ مهاجرانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات صرف ایران کے جوہری پروگرام تک محدود ہیں۔
انہوں نے بات چیت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ہر کوشش کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر مذاکرات میں اعتماد کے ساتھ داخل ہوتے ہیں، اور قومی مفادات اور عوامی امن کے لیے جو کچھ بھی ضروری ہو، وہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ مذاکرات مناسب وقت پر نتیجہ خیز ہوں گے۔
مہاجرانی نے کہا کہ ہفتے کے دن ماہرین کی سطح پر ملاقات ہوگی جس میں معاہدے کی تفصیلات پر بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ایران اب بھی امریکہ کی حقیقی نیت کے بارے میں محتاط ہے اور ایسے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے جن میں کسی قسم کا دباؤ یا دھمکی شامل نہ ہو۔
مهاجرانی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں مزاحمتی گروہوں کی حمایت جیسے موضوعات پر کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ