مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی سیاسی تجزیہ کار حکم امہز نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایران کی پوزیشن مضبوط ہے اور وہ کسی بھی دباؤ کے تحت بات چیت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت امریکہ کے ساتھ تعلقات کو کمزوری یا ضرورت کے زاویے سے نہیں بلکہ طاقت اور اعتماد کے ساتھ دیکھتی ہے اور اسی بنیاد پر شرائط عائد کرتی ہے۔
امہز کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ مذاکرات کی بنیاد مکمل طور پر پابندیوں کے خاتمے اور امریکہ کی جانب سے سابقہ معاہدوں کی خلاف ورزی نہ دہرانے کی شرط پر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس آج وسیع دباؤ کے ذرائع موجود ہیں، خواہ وہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ہوں یا خطے میں اس کے اثر و رسوخ کے حوالے سے۔ یہی عوامل تہران کو اعتماد کے ساتھ بات کرنے کا موقع دیتے ہیں۔
تجزیہ کار نے مزید کہا کہ امریکہ بخوبی جانتا ہے کہ خطے کی نئی صورتحال کے تناظر میں ایران پر اپنی شرائط مسلط کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔ ان کے بقول ایران کا موجودہ موقف اس بات کا عکاس ہے کہ اس کی قیادت طویل المدتی حکمت عملی رکھتی ہے اور مذاکرات دباؤ کے تحت نہیں بلکہ صرف برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ