مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں اراکین اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ اس خطے کا امن کشمیر تنازع کے حل سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ ’اگر دنیا کی توجہ پاکستان کی طرف ہے تو پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کو کشمیر کے مسئلے پر بھی ہم سے بات کرنا ہوگی تب ہی اس خطے میں امن آسکتا ہے۔ان کے مطابق علاقائی امن کو کشمیر کے امن سے جدا نہیں کر سکتے۔صدر زرداری نے کہا کہ ’ہم نے ہندوستان اور امریکہ کی دوستی پر کبھی اعتراض نہیں کیا ہے اور یہ کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہم اپنے ہمسایہ تبدیل نہیں کرسکتے۔ ساتھ میں انہوں نے ہندوستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بھی یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ بھی اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد وہ وقت آ رہا ہے کہ جب دنیا کی ساری عالمی طاقتوں اور اس خطے کو بیٹھ کر کشمیر کے بارے میں سنجیدہ فیصلے کرنا پڑیں گے اور مجھے امید ہے کہ فتح کشمیریوں کی ہوگی۔
آپ کا تبصرہ