28 اکتوبر، 2026، 8:57 AM

پزشکیان کی روسی صدر سے ملاقات؛ بوشہر جوہری توانائی مرکز کی تعمیر جاری ہے، پیوٹن

پزشکیان کی روسی صدر سے ملاقات؛ بوشہر جوہری توانائی مرکز کی تعمیر جاری ہے، پیوٹن

روسی صدر نے ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایران کے بوشہر جوہری بجلی گھر کی تعمیر جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے منگل کے روز کریملن میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ روس ایران میں منصوبوں سے متعلق اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔ ایران میں بوشہر جوہری بجلی گھر کی تعمیر جاری ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ پزشکیان کے ساتھ دوطرفہ ملاقات میں مغربی ایشیاء کی صورتِ حال پر گفتگو کی، جو باعثِ تشویش ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مغربی ایشیاء میں ہونے والی پیش رفت مثبت سمت میں آگے بڑھے گی۔

ولادیمیر پوٹن نے مزید کہا کہ آپ سے ملاقات کرکے مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران روس اور ایران کے درمیان تجارتی تبادلے میں 10.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے سربراہان کا اجلاس انتہائی نتیجہ خیز رہا۔

News ID 1942417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha