15 دسمبر، 2025، 4:25 PM

شام؛ نامعلوم سیاہ پوش موٹر سائیکل سواروں کی جولانی فوسز پر فائرنگ، کئی ہلاکتیں

شام؛ نامعلوم سیاہ پوش موٹر سائیکل سواروں کی جولانی فوسز پر فائرنگ، کئی ہلاکتیں

نامعلوم مسلح سیاہ پوش موٹر سائیکل سواروں نے حلب میں جولانی فورسز پر گولیاں چلائیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس حملے میں فورسز کے چار عناصر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیاہ پوش موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے حلب کے مغرب میں دارۃ عِزہ شہر کے نواح میں اور اس شہر کو دَیر سمعان سے ملانے والی سڑک پر جولانی فورسز پر گولیاں چلائیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں جولانی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ حملہ آور سیاہ پوش تھے اور وہ حملے کے بعد شمال کی جانب فرار ہو گئے۔

یہ واقعہ اس سے پہلے ہونے والے حملوں کے تسلسل میں آیا ہے، جب شامی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ ادلب کے جنوبی مضافات میں واقع معرۃ النعمان شہر میں جولانی سے وابستہ عناصر پر مسلح حملے کے دوران کم از کم چار عناصر ہلاک ہوئے تھے یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ مذکورہ حملے میں جولانی سے وابستہ ایک عنصر زخمی بھی ہوا تھا۔

وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے مقصد سے علاقے میں اپنا تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حال ہی میں شام کے شہر تدمر میں بھی امریکی فوجیوں پر ایک حملہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شام میں بشار الاسد کا نظام ختم ہونے کے بعد سے لے کر اب تک ملک میں مسلح جھڑپیں اور اندرونی تناؤ نہیں رکا ہے۔

News ID 1937106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha