دہشت گردی
-
ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس؛
ایران کا صہیونیوں کی موجودگی پر خطے کے ممالک کو انتباہ
ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ نے دو طرفہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ترکیہ زلزلے کے غم کو ایران کا غم قرار دیا اور ایران اور ترکیہ کے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر ایران کے موقف کی وضاحت کی۔
-
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
پاکستانی شہر کراچی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
-
پاکستانی صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
سی ٹی ڈی پولیس نے آپریشن میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
-
پاکستان؛ میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
پاکستانی صوبہ پنجاب کے علاقے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا تاہم پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
-
دہشت گردوں کا خاتمہ کئے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا،صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
مذمتی بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اللہ کے حضور پیش ہوکر سر بسجود ہونے والے نمازیوں کو شہیدکرنادہشت گرد وں کا ظالمانہ فعل اور سفاکیت ہے۔
-
سپاہ پاسداران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دیرپا اور اہم کردار ادا کیا ہے، ایرانی اراکین پارلیمنٹ
ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور بسیج مستصعفین نے مغربی ایشیائی خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دیرپا اور ناقابل تردید کردار ادا کیا ہے۔
-
پاکستانی صوبہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گرد گرفتار
گرفتار دہشت گردوں میں عبدالحنان ، رحمت علی ، معاویہ اور محمد عربی شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
-
امیر عبداللہیان کی سویڈن کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو؛
یورپ والے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سپاہ پاسداران کی کوششوں کے مرہون منت ہیں
ایران اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر گفتگو میں دو طرفہ اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھاکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے موثر اور بڑی طاقت ہے۔
-
نئی دہلی میں "دہشت گردوں" کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی سخت
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کی جانب سے دو مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔
-
دہشتگردی کیخلاف جنگ کے ہیرو، شہید قاسم سلیمانیؒ
ایرانی حکام نے وعدہ کیا کہ اس جرم کے ذمہ داروں کو کھلا نہیں چھوڑا جائیگا اور اس غیر انسانی جرم کے مرتکب افراد اور معاونین نے کو انصاف کی منصفانہ عدالت میں لایا جائے گا۔
-
دہشتگردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے، امریکہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔
-
پاکستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
پاکستانی شہر خانیوال کے نزدیک دہشت گردوں کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے۔
-
جنرل سلیمانی کا قتل دہشت گردی کی ایک واضح مثال ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ جنرل سلیمانی کے قتل کے مجرمانہ فعل کی امریکہ نے منصوبہ بندی کی تھی اور اسے انجام دی تھا، یہ ’منظم دہشت گردی کی کارروائی‘ کی ایک اور واضح مثال ہے۔
-
پاکستان میں القاعدہ کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور بارودی مواد برآمد
کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب کے تین شہروں سے 5 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
-
اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کے ملزم گرفتار کر لیے، پاکستانی وزیر داخلہ
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حملے میں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا، اسکا کوئی قصور نہیں تھا، ٹیکسی ڈرائیور کو ملزم نے ہائیر نہیں کیا تھا۔
-
پاکستانی دارالحکومت میں دہشت گردی کا خدشہ، ممکنہ خودکش بمبار کی تصویر جاری
دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پاکستانی وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ خودکش بمبار کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔
-
کسی بھی گروپ کو ایران پر حملے کے لیے عراقی سرزمین استعمال نہیں کرنی چاہیے، عراقی وزیر خارجہ
عراقی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو عراقی سرزمین سے کردستان ریجن میں موجود مسلح گروہوں سے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔
-
موجودہ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، پاکستانی سابق وزیراعظم
پاکستانی سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکار پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔
-
پاکستانی شہر پشاور میں تھانے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار جانبحق
لکی مروت میں دہشت گردوں نے رات گئے تھانہ برگی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
-
اقوام متحدہ میں ایرانی مستقل مندوب:
ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دیگر ملکوں، خاص طور پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب نے کہا کہ ایران دہشت گردی کی روک تھام اور اس کے خلاف جنگ میں مصروف دیگر ملکوں، خاص طور پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
-
پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہباز شریف
پاکستانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ دن پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔
-
پاکستان میں دہشت گردی کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے، پاکستانی وزیر داخلہ
پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن ھماکےمیں گرفتارافرادکاتعلق بھارت سے ہے اور اس میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
-
ایران کا بعض یورپی ملکوں اور حکام کے مداخلت پسندانہ بیانات پر رد عمل؛
ایران مخالف دہشت گردوں کی میزبانی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، ملکی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے
ایرانی وزارت خارجہ نے ایک شرپسند کو پھانسی دیئے جانے کے بعد بعض یورپی ملکوں اور حکام کی مداخلت پسندانہ ٹویٹیس پر رد عمل دیتے ہوئے متعدد ٹویٹس کیں۔
-
یوم بحریہ کے موقع پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کا پیغام؛
ایرانی بحریہ پڑوسیوں کے لیے امن اور دشمنوں کے لیے رعب و دہشت کا پیغام دیتی ہے، جنرل محمد باقری
ایرانی بحریہ کے قومی دن (28 نومبر)کی مناسبت سے مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بحریہ کی قومی اور بین الاقوامی پانیوں میں طاقتور موجودگی پڑوسی ممالک کے لیے امن و دوستی جبکہ دشمنوں کے لیے رعب و دہشت کا پیغام دیتی ہے۔
-
ترکیہ بھی پاکستان کی طرح دہشت گردی کا نشانہ رہا ہے، پاکستانی وزیراعظم
استنبول شپ یارڈ پر پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی ایس خیبر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک بار پھر اپنے دوسرے گھر ترکیہ کا دورہ کرنے پر انہیں خوشی ہوئی ہے۔
-
انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کا حملہ کر سکتی ہیں، پاکستانی وزارت داخلہ
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ ہے۔
-
ایران کا عالمی برادری سے دہشت گردی کی مذمت کا مطالبہ
ایرانی وزارت خارجہ نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے رد عمل میں ایک بیان میں عالمی برادری اور فورمز سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کریں تاکہ مزید تشدد کو روکا جا سکے۔
-
ایک نو عمر بچے کی سزائے موت کی وجہ ایک ٹائم کا "کھانا"!
سعودی عرب کا دہشت گردی کے الزام میں 8 بچوں کو پھانسی دینے کا اعلان
یورپی انسانی حقوق کی تنظیم برائے سعودی عرب نے سعودی حکومت کی طرف سے سزائے موت پانے والے نوعمر لڑکے "احمد آل ادغام" کے الزام کے بارے میں بتایاکہ احمد آل ادغام پر سیکورٹی فورسز کو مطلوب افراد میں سے ایک کو کھانا فراہم کرنے کا الزام ہے۔
-
ایرانی صوبہ خوزستان میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد ٹیم گرفتار
ایک باخبر سیکیورٹی ذرائع نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حساس ادارے نے ایران کے جنوب مغرب میں ایک دہشت گرد ٹیم کو منہدم کر دیا۔