22 اگست، 2025، 10:45 PM

سیستان و بلوچستان، دہشت گردوں کا حملہ؛ پانچ پولیس اہلکار شہید

سیستان و بلوچستان، دہشت گردوں کا حملہ؛ پانچ پولیس اہلکار شہید

سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں دہشتگردوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانشہر کے مضافات میں دَمن چیک پوسٹ کے قریب خاش-ایرانشہر شاہراہ پر دو پولیس گشتی گاڑیاں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ دہشتگرد واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایرانشہر، صوبائی دارالحکومت زاہدان سے 337 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

News ID 1934958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha