13 جون، 2006، 11:35 PM

كركوك ميں كم سے كم 16 افراد ہلاك

كركوك ميں بم حملوں كے نتيجے ميں كم سے كم 16 افراد ہلاك اور درجنوں زخمي ہوئے ہيں

كركوك ميں بم حملوں كے نتيجے ميں كم سے كم 16 افراد ہلاك اور درجنوں زخمي ہوئے ہيں

عراق كے شمالي شہر كركوك ميں بم حملوں كے نتيجے ميں كم سے كم 16 افراد ہلاك اور درجنوں زخمي ہوئے ہيں

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے شمالي شہر كركوك ميں بم حملوں كے نتيجے ميں كم سے كم 16 افراد ہلاك اور درجنوں زخمي ہوئے ہيں پوليس كے مطابق پہلا دھماكہ اس وقت ہوا جب مقامي وقت كے مطابق صبح كے ساڑھے سات بجے پوليس كي ايك گاڑي شہر كے مركزي حصے ميں گشت پر تھي اس بم حملے ميں كم از كم دس افراد ہلاك ہوئے جن ميں آٹھ عام شہري اور دو پوليس اہلكار شامل ہيں اس دھماكے كے تقريباً آدھ گھنٹہ بعد بم سے ليس ايك مشتبہ خودكش حملہ آور نے اپني گاڑي پوليس كے ہيڈ كوارٹر سے ٹكرادي اس حملے ميں پانچ افراد ہلاك ہوگئے ہيں القاعدہ دہشت گرد زرقاوي كي ہلاكت كے بعد دہشتگردوں نے حملوں ميں اضافہ كرنے كي دھمكي دي ہے

News ID 339296

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha