مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جزیرہ لارک پر دشمن کی جارحیت کا جواب دیا جائے گا اور دشمن کو اپنی اس غلط حکمت عملی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران کے ترجمان جنرل حسین محبی نے ایک پیغام میں کہا کہ جزیرہ لارک پر دشمن کی دہشت گردانہ جارحیت کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ٹرمپ حکومت کی جانب سے جاری اقتصادی جنگ کے دوران ایک مہلک اور اسٹریٹجک غلطی ہے، ایسی غلطی جو طاقت کا توازن اس کے منصوبہ سازوں کے خلاف تبدیل کر دے گی اور اس کے نتیجے میں بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے واضح کیا کہ دشمن کو اقتصادی اور فوجی، دونوں محاذوں پر اپنے غلط اندازوں کے نتائج اور اس کے سنگین اثرات کی قیمت چکانا ہوگی۔
آپ کا تبصرہ