مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکی فوج کے متعدد اعلیٰ کمانڈروں نے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیت کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری فوجی کاروائیاں پائیدار نہیں ہیں اور ان کے تسلسل سے دنیا کے دیگر حصوں میں درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کی امریکہ کی صلاحیت کمزور ہو رہی ہے، حتیٰ کہ امریکی سرزمین کے دفاع کی صلاحیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
امریکی کمانڈروں کے مطابق، ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے سے امریکی فوجی وسائل اور صلاحیتوں پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ