جنرل محبی
-
آل خلیفہ کی اسٹریٹجک غلطیاں؛ حکومت کی بقا کے لیے خطرہ، جنرل محبی
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے میں تعاون، امریکہ کے سیکیورٹی حصار میں زندگی گزارنا اور مرجعیتِ شیعہ کی حرمت پر تعدی، آل خلیفہ حکومت کی تین کلیدی غلطیاں ہیں جو ان کی بقاء کو خطرے میں ڈال دیں گی۔
-
آبنائے ہرمز سے بحری بارودی سرنگیں صاف نہیں کی گئیں، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران نے امریکی صدر کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کا کوئی آپریشن نہیں ہوا۔
-
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے، ترجمان سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کنٹرول میں ہے۔
-
سینٹکام کمانڈر کے بیان پر سپاہ کے ترجمان کا طنزیہ جواب
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے امریکی ڈرونز سے متعلق سینٹکام کمانڈر کے پوڈکاسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بتانا چاہیے کہ کس طرح کروڑوں ڈالر مالیت کے جدید ڈرونز کو خودکش ڈرونز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
-
تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سپاہ پاسداران کے ترجمان کی طنزیہ پوسٹ
جنرل حسین محبی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں برینٹ خام تیل کی قیمت 116 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرتی دکھائی گئی ہے، جبکہ پس منظر میں آبنائے ہرمز میں جلتے ہوئے آئل ٹینکر کی تصویر موجود ہے۔
-
مقدس ماں کا نام صرف وحشی تہذیب ہی بم پر رکھ سکتی ہے، جنرل محبی
سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل محبی نے کہا ہے کہ تباہ کن بم کو ماں جیسی مقدس ہستی کا نام دینا وحشی تہذیب کی علامت ہے۔
-
جنرل محبی کا امریکہ اور مغرب کو انتباہ: آخری معرکے کے لیے تیار رہیں
سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ رمضان کے دوران خلیج فارس میں ایران کے بہادر جنگجوؤں نے ایپسٹین کے لشکریوں کو بری طرح شکست دی، جبکہ آخری معرکے میں مغربی تہذیب ذلت کے ساتھ خلیجِ خنزیروں میں واپس لوٹ جائے گی۔
-
امریکہ کی جنگ ایران سے ہے یا اپنے عوام سے؟ جنرل محبی
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے جنگی اخراجات، امریکہ میں قیمتوں میں اضافے اور تیل کے ذخائر سے دوبارہ تیل نکالنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی حکومت کی جنگی پالیسی پر سوال اٹھایا ہے۔
-
جارحیت کی صورت میں پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گے، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس بعض ایسی صلاحیتیں اور اسٹریٹجک اہداف موجود ہیں جنہیں اس نے اب تک استعمال نہیں کیا۔
-
سپاہ پاسداران کا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے خلاف نئے ہتھیار کا کامیاب تجربہ
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے خلاف حالیہ کارروائی میں نئے ہتھیار کا عملی تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا۔
-
جنگ ختم نہیں ہوئی، طویل جنگ کے لیے مکمل تیار ہیں، ترجمان سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران کے ترجمان جنرل محبی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی اور سپاہ نے طویل المدت جنگ کے لیے پہلے سے تیاری کر رکھی ہے، جبکہ موجودہ حالات میں یہ تیاری مزید مضبوط ہوئی ہے۔
-
آبنائے ہرمز سے کوئی بھی جدید ٹیکنالوجی نہیں گزر سکتی، سپاہ پاسداران
سپاہِ پاسداران کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئی بھی جدید ٹیکنالوجی آبنائے ہرمز میں ہماری نگرانی کی تہوں کو عبور کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
-
اقتصادی دباؤ اور ناکہ بندی کی قیمت ایران سے زیادہ امریکا کو چکانا پڑے گی، پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اقتصادی ناکہ بندی اور دباؤ سے واشنگٹن کو تہران کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور ایرانی قوم پابندیوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
-
دشمن کو اپنی غلط حساب کتاب کی قیمت چکانا ہوگی، ترجمان سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا ہے کہ جزیرہ لارک پر دشمن کی دہشت گردانہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
-
خلیج فارس میں دشمن کا کوئی جنگی جہاز موجود نہیں، جنرل محبی
سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کہ دشمن کے تمام جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے کم از کم 400 کلومیٹر دور جاچکے ہیں، جبکہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے پانیوں اور آمدنی میں حصے کے حوالے سے اتفاق ہو چکا ہے۔
-
مکہ معاہدہ امریکہ کے خلاف ہے، خطے کے ممالک سے تعلقات جاری رہیں گے، جنرل محبی
سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران کو مکہ معاہدے سے کوئی تشویش نہیں اور اس کا سب سے اہم پیغام خطے سے امریکہ کے اثر و رسوخ اور موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقائی ممالک کی کوشش ہے۔
-
آبنائے ہرمز کی نگرانی صرف ریڈار تک محدود نہیں، درست نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے، ترجمان سپاہ
سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی بحری نگرانی کا نظام صرف معلوم ریڈارز تک محدود نہیں، بلکہ مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر حساس مقامات پر موجود بحری اہداف کی درست نشاندہی کی جاسکتی ہے۔
-
امریکہ کی اقتصادی جنگ سے نمٹنے کے لیے ایران کے پاس منصوبہ موجود ہے، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محسن محبی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کی جانب سے مسلط کی جانے والی اقتصادی جنگ سمیت دشمن کی ہر جارحانہ کارروائی کے لیے پہلے سے منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔
-
نئی جنگ ہوئی تو ایران پہلے سے زیادہ تباہ کن ہتھیار استعمال کرے گا، جنرل محبی کا انتباہ
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی عسکری صلاحیتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور نئی جنگ کی صورت میں میزائلوں کے وارہیڈ، مار کرنے کی درستگی، رینج اور ٹیکنالوجی ماضی سے بالکل مختلف ہوگی۔
-
ٹرمپ کا سپاہِ پاسداران سے خفیہ رابطوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان سردار محبی نے کہا کہ سپاہِ پاسداران اور امریکی حکام کے درمیان کسی قسم کی کوئی بات چیت جاری نہیں اور ٹرمپ کا دعویٰ سراسر غلط ہے۔