24 اکتوبر، 2026، 2:38 PM

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سپاہ پاسداران کے ترجمان کی طنزیہ پوسٹ

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سپاہ پاسداران کے ترجمان کی طنزیہ پوسٹ

جنرل حسین محبی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں برینٹ خام تیل کی قیمت 116 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرتی دکھائی گئی ہے، جبکہ پس منظر میں آبنائے ہرمز میں جلتے ہوئے آئل ٹینکر کی تصویر موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو جلے ہوئے آئل ٹینکروں اور ایران کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے والے ممالک کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔

اس تصویر میں برینٹ خام تیل کی قیمت 116 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرتی دکھائی گئی ہے، جبکہ پس منظر میں آبنائے ہرمز میں ایک جلے ہوئے آئل ٹینکر کی تصویر نمایاں ہے۔ اس پوسٹ کو تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ایران کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے والے ممالک کے لیے طنزیہ پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کے تناظر میں اسلامی جمہوریہ ایران نے آبنائے ہرمز، جو عالمی توانائی کی ترسیل کی اہم ترین گزرگاہوں میں سے ایک ہے، پر اپنی نگرانی اور کنٹرول سخت کر دیا ہے۔ اس آبی گزرگاہ میں آمدورفت محدود ہے اور مکمل طور پر ایرانی کنٹرول میں ہے۔

مہر کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو ایرانی اجازت درکار ہے اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو ایرانی مسلح افواج کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ایران کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی صلاحیت کو ناکام ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

News ID 1942328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha