22 ستمبر، 2026، 7:23 PM

سپاہ پاسداران کا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے خلاف نئے ہتھیار کا کامیاب تجربہ

سپاہ پاسداران کا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے خلاف نئے ہتھیار کا کامیاب تجربہ

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے خلاف حالیہ کارروائی میں نئے ہتھیار کا عملی تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان میجر جنرل حسین محبی نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے نئے ہتھیار کے استعمال کے حوالے سے کہا ہے کہ اس ہتھیار کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔

انہوں نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران مسلسل اپنی دفاعی اور فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے اور دشمنوں کے خلاف دفاع اور ان کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے ہتھیار تیار اور ان کے تجربات کر رہا ہے۔

محبی نے کہا کہ حالیہ کارروائی کے حوالے سے جس نئے ہتھیار کا ذکر کیا گیا ہے، وہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے خلاف کیے گئے عملی تجربات میں سے ایک تھا اور یہ تجربہ کامیاب رہا۔

سپاہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر دوبارہ کوئی جارحیت کی گئی تو اس ہتھیار کے علاوہ دیگر ہتھیار بھی میدان میں لائے جائیں گے۔

انہوں نے سپاہ کی بحریہ کے اہلکاروں کی جانب سے ایک امریکی زیرِ آب جنگی آلے کو پکڑے جانے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس زیرِ آب آلے میں موجود جدید ٹیکنالوجی بھی اہم ہے۔ ان کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی ریورس انجینئرنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

News ID 1941571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha