مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان اور شعبۂ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا کہ جنگ حران میں کراسوس کی فوج کو اشکانی سپاہیوں نے تباہ کر دیا تھا، جبکہ جنگِ ادیسہ میں رومی لشکر کے سربراہ والرین کو ساسانی جنگجوؤں نے گرفتار کر لیا تھا۔
حالیہ ایران پر مسلط کردہ جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جنگ رمضان کے دوران خلیجِ فارس میں ایران کے جنگجوؤں نے ایپسٹین کے لشکریوں کو اپنی جنگی قوت سے بری طرح شکست دی، جبکہ آخری معرکے میں مغربی تہذیب ذلت کے ساتھ خلیجِ خنزیروں میں واپس لوٹ جائے گی۔
سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے اپنے پیغام کے آخر میں زور دیتے ہوئے کہا: ’’ہم منتظر ہیں۔۔۔‘‘
آپ کا تبصرہ