11 اکتوبر، 2026، 10:47 PM

ایران، یقینی طور پر سرحد سے ماوراء دشمن کو بھی نشانہ بنائے گا، مشیر رہبر انقلاب

ایران، یقینی طور پر سرحد سے ماوراء دشمن کو بھی نشانہ بنائے گا، مشیر رہبر انقلاب

رہبرِ انقلابِ اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے یقیناً اپنی سرحدوں سے آگے دشمن کو نشانہ بنائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر محمد مخبر نے سوشل نیٹ ورک پر ایک پوسٹ شائع میں امریکی حکام کی دھمکیوں اور خاص طور پر اس ملک کے وزیرِ خارجہ کی حالیہ ہرزہ سرائی پر ردِعمل ظاہر کیا اور ایرانی قوم کے حوالے سے امریکی حکام کی تہذیبی عداوت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانیوں نے مغول حملہ آوروں کو مسلمان کیا اور رومی سلطنت کے کمانڈروں کو ذلت کے ساتھ زنجیروں میں جکڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے حملہ آور، جو اپنی چھوٹی سوچ کے ساتھ اس تاریخی قوم پر غلبہ پانے کا تصور رکھتے ہیں، اس بار آبنائے ہرمز میں غرق ہو جائیں گے۔

ڈاکٹر محمد مخبر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے یقیناً اپنی سرحدوں سے آگے دشمن کو ضرب لگائے گا۔

News ID 1942044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha