حملہ
-
آبنائے ہرمز میں ایک اور تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ادارے نے اطلاع دی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے اور اس سے باہر نکلنے کے راستے پر ایک تیل بردار جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا۔
-
ایران، یقینی طور پر سرحد سے ماوراء دشمن کو بھی نشانہ بنائے گا، مشیر رہبر انقلاب
رہبرِ انقلابِ اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے یقیناً اپنی سرحدوں سے آگے دشمن کو نشانہ بنائے گا۔
-
آبنائے ہرمز میں ایک دیوہیکل بحری جہاز کو نشانہ بنایا، سپاہ پاسداران
سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے اپنے اعلامیہ نمبر 18 میں آبنائے ہرمز میں ایک دیوہیکل بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے خطے میں بحری نقل و حمل میں کشیدگی بڑھانے کی ذمہ داری امریکہ کی جارح فوج پر عائد کی ہے۔
-
دشمنوں کی اگلی غلطی ان کے لیے بڑی حیرت کا باعث بنے گی، رضائی
ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی اگلی غلطی ان کے لیے نئے محاذوں اور اس سے بھی بڑی حیرانگی کا باعث بنے گی۔
-
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ 29 ستمبر کو آبنائے ہرمز میں حملوں کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکرز کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
-
ریاض سمیت سعودی عرب کے کئی شہروں میں ہنگامی سائرن فعال
سعودی عرب کے امدادی ادارے نے جنوبی شہروں اور دارالحکومت ریاض کے بعض علاقوں میں ہنگامی انتباہی نظام فعال کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔
-
ہماری سرزمین ہمسایہ ممالک پر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہوگی، عراقی پارلیمانی اتحاد کا دوٹوک مؤقف
اتحاد نے عراق کی خودمختاری کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
-
آبنائے ہرمز میں امریکی فوجیوں کو لے جانے والے دو جہازوں پر حملہ
امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
-
ایران کے خلاف جارحیت کے نتائج قابو سے باہر ہوسکتے ہیں، عرب مبصر
عرب مبصر علی حمیہ نے ہے کہ ایران پر حملے کا جواب علامتی نہیں بلکہ بھرپور اور متناسب ہوگا جس کے نتیجے میں امریکہ اور اسرائیل اندرونی بحرانوں سے دوچار ہیں۔
-
شمالی شام میں الجولانی کے کارندوں پر حملہ، 4 ہلاک
شمالی شام میں الجولانی کے کارندوں پر مسلح افراد کے حملے میں 4 ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
مغربی ایشیا کے امور کے ماہر کی مہر نیوز سے گفتگو:
آسٹریلیا میں یہودی تقریب پر حملہ اسرائیل کے لئے ہمدردی حاصل کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے
مغربی ایشیا کے امور کے ماہر علی رضا کبیری نے آسٹریلیا میں یہودی تقریب پر حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے سابقہ اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔