3 مارچ، 2025، 11:17 AM

شام، جھڑپوں کے دوران 18 افراد ہلاک اور زخمی

شام، جھڑپوں کے دوران 18 افراد ہلاک اور زخمی

شام کے صوبہ حما میں ایک مسجد کے قریب ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صوبہ حما میں ایک مسجد کے قریب ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ حما کے دیہی علاقے میں واقع گاؤں "حیالین" کی ایک مسجد کے قریب پیش آیا۔

یاد رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے شام فسادات شدت اختیار کرچکے ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق ابو محمد الجولانی کے گروہ نے 32 شدت پسند جنگجوؤں کو رہا کردیا ہے جن میں سے نصف غیر ملکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رہا ہونے والے شدت پسند جنگجو شام کے پانچ شہروں میں علوی برادری کے قتل عام میں ملوث تھے۔

News ID 1930824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha