13 اپریل، 2025، 5:08 PM

یمن پر امریکی حملے، 338 سے زائد شہری شہید اور زخمی

یمن پر امریکی حملے، 338 سے زائد شہری شہید اور زخمی

یمن کی وزارت صحت نے ملک کے خلاف امریکی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے وسط سے ملک پر امریکی وحشیانہ حملوں کے دوران کم از کم 338 افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملوں کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔

یمنی وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے دوران 117 شہری شہید اور 221 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کے خلاف امریکی حملوں کا مقصد اس ملک کو مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت سے روکنا ہے، تاہم انصار اللہ نے امریکہ اور اسرائیل کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔

News ID 1931828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha