24 اپریل، 2025، 11:11 AM

نتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب مشکوک ڈرون تباہ

نتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب مشکوک ڈرون تباہ

مقبوضہ بیت المقدس میں نتن یاہو کی رہائش گاہ کے نزدیک مشکوک ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتانیاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

صہیونی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو کو ہولوکاسٹ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنا تھی تاہم وزیراعظم وقت پر تقریب میں نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ایک مشتبہ ڈرون کی موجودگی کے متعلق جاری کردہ انتباہ تھا۔

اسرائیلی چینل 15 نے دعوی کیا ہے کہ نتن یاہو کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ کے قریب پرواز کرنے والے ڈرون کو مار گرایا۔

واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

News ID 1932131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha