24 اپریل، 2025، 4:32 PM

جنوبی کوریا، شہریوں نے اسرائیلی سفیر کو ریستوران سے نکال باہر کر دیا + ویڈیو

جنوبی کوریا، شہریوں نے اسرائیلی سفیر کو ریستوران سے نکال باہر کر دیا + ویڈیو

جنوبی کوریا میں فلسطین کے حامی شہریوں نے شدید نعرے لگاتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو سیئول کے ریستوران سے نکال باہر کر دیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، میڈیا میں زیر گردش ایک ویڈیو میں جنوبی کوریا کے شہری فلسطین کی حمایت میں اسرائیلی سفیر رافیل ہارپاز کے خلاف نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں جو سیئول کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں فلسطین کے حامی شہری ’آزاد فلسطین‘  "نسل کشی کے لئے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے اور تمہارے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں،" کے نعرے لگاتے ہوئے  "ہارپاز" کو ریستوراں سے باہر پھینکنے کے لئے آگے بڑھتے ہیں۔

جنوبی کوریا میں صیہونی سفارت خانے نے "مذکورہ ریستوران میں ہارپاز اور ان کے اہل خانہ پر شہریوں کے حملے کی مذمت کی ہے"!!

واضح رہے کہ غزہ کے نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کے باعث صیہونی حکام کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا ہے۔

News ID 1932138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha