سفیر
-
ایران کے ساتھ دوستانہ تعاون جاری رکھیں گے، چین
چینی وزارت خارجہ کے نائب وزیر نے ایرانی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ تہران اور بیجنگ کے درمیان جامع اور اسٹریٹیجک تعاون اور شراکت ہے۔ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
-
پاکستانی چیئرمین سینیٹ سے ایرانی سفیر کی ملاقات؛
ایران کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں
محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے۔ ایران کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
-
آذربائیجان کے سفیر کا ایران کے وزیر خارجہ سے اظہار تشکر
ایران میں آذربائیجان کے سفیر نے آذری سفارت خانے پر حملے میں زخمیوں کی عیادت کرنے پر ایران کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
-
روس نے اسٹونیا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا
روس نے ماسکو میں اسٹونیا کے سفیر کو ملک بدر کر کے اپنے سفارتی تعلقات کو چارج ڈی افیئرز کی سطح پر لے آیا۔
-
غزہ میں برازیل کے سفیر کا فلسطینی رومال کے ساتھ قومی ٹیم کی جیت کا جشن
غزہ میں میں برازیل کے سفیر نے فلسطینی رومال پہن کر ورلڈ کپ کے میچ میں اپنے ملک کی جیت کا جشن منایا۔
-
تہران میں تعینات آسٹریلوی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ایران کے اندرونی معاملات کے بارے میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے بیانات کے رد عمل میں کہا کہ آپ نے غلط معلومات کی بنیاد پر غلط رویہ اختیار کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
-
عمران خان پر حملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ایرانی سفیر
پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایک پیغام میں سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حادثے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
-
روس ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر پرعزم ہے، روسی سفیر
ایران میں تعینات ہونے والے نئے روسی سفیر الیگزی دیدوو نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو وزارت خارجہ میں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
-
کوپن ہیگن میں ایران کے سفارت خانے پر حملے کے بعد؛ڈنمارک کے سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی
کوپن ہیگن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر سرد ہتھیا سے لیس حملہ آور کے حملے کے بعد وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل نے ڈنمارک کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا۔
-
متحدہ عرب امارات کی جانب سے 7سال بعد اپنا سفیر دوبارہ تہران بھیجنے کا اعلان
اماراتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ اس فیصلے کو ایران و امارات کے مشترکہ مفادات کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد ایران کے ساتھ تعاون اور ہماہنگی کو بڑھانا ہے۔
-
ایران نے سوئڈن میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا
سوئڈن میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کو اس ملک میں زیر قید ایرانی شہری حمید نوری کیخلاف غیر قانونی فیصلہ سنانے کے خلاف احتجاج کے طور پر مشاورت کیلئے تہران بلایا گیا۔
-
پاکستانی وفاقی وزیر نوید قمر سے ایرانی سفیر کی ملاقات
ملاقات کے دوران پاک، ایران تجارتی روابط، سرحدی تجارتی گزرگاہوں کی فعالیت، نئی راہداریاں کھولنے پر گفتگو کی گئی ۔
-
ایران کے سفیر کی ملاقات پاکستانی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت سے ملاقات
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی، لسانی اور عوام کے درمیان ایک دوسرے سے محبت ہے، فارسی زبان اردو کی ماں ہے جس کی جڑیں پاکستان میں گہری ہیں۔
-
ایرانی سفیر کی پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی.
-
روس میں طالبان کا سفیر تعینات / روس طالبان حکومت کو قبول کرنے والا پہلا ملک بن گيا
افغانستان میں طالبان حکومت نے روس میں اپنا سفیر مقرر کردیا ہے، روس پہلا ملک بن گيا ہے جس نے طالبان کے سفیر کی تعیناتی کو قبول کیا ہے۔
-
پاکستانی وزارت خارجہ میں امریکی ناظم الامورطلب / احتجاجی مراسلہ پیش
پاکستان نے امریکہ کے دھمکی آمیز خط پر اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ پیش کیا ہے۔
-
تہران میں فلسطین کے سابق سفیر کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین کے سابق سفیرصلاح الزواوی کی 40 سالہ خدمات کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔
-
ہمیں ایٹمی ہتھیاروں سے غیر مسلح نہیں ہونا چاہیے تھا
تہران میں یوکرائن کے سفیر نے مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن نے امریکہ اور برطانیہ کے کہنے پر ایٹمی ہتھیاروں سے غیر مسلح ہو کر سیاسی غلطی کا ارتکاب کیا ، جس کا تاوان ہم آج ادا کررہے ہیں۔
-
یوکرائن کے سفیر کی مہر کے ساتھ گفتگو :
ہم نے غلطی کی ؛ ہمیں خود کو ایٹمی ہتھیاروں سےغیر مسلح نہیں کرنا چاہیے تھا!
ایران میں یوکرائن کے سفیر نے یوکرائن پر روس کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ یوکرائن کا ایٹمی ہتھیاروں سے غیر مسلح ہونا ایک سیاسی غلطی تھی جس کا خمیازہ ہم آج بھگت رہے ہیں۔
-
ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کا اچھا پلیٹ فارم موجود
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے پاکستانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں ایران اور پاکستان کی اقتصادی اور تجارتی ظرفیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی ، تجارتی ، ثقافتی اور سکیورٹی تعاون کا ایک اچھا پلیٹ فارم موجود ہے۔
-
مالی نے فرانس کے سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
مالی کی حکومت نے اپنے خلاف بیان دینے پر فرانس کے سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
-
یمن میں ایران کے سفیر شہید حسن ایرلو کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں یمن میں ایران کے سفیر شہید حسن ایرلو کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی ، اس تقریب میں قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور بعض دیگر اعلی سول و فوجی حکام نے
-
یمن میں ایرانی سفیر نے یمنی عوام کی مظلومیت اور حقانیت کا بھر پور دفاع کیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یمن ميں ایران کے سفیر کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں ایرانی سفیر شہید حسن ایرلو نے یمنی عوام کی مظلومیت اور حقانیت کے دفاع میں اپنا بھر پورکردار ادا کیا۔
-
یمن میں ایران کے سفیر کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگيا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن میں ایران کے سفیر کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگيا ہے۔
-
مسعود خان کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد
پاکستان نے آزاد کشمیر کے سابق صدر مسعود خان کو امریکہ میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کردیا ہے۔
-
سعودی عرب کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے اور اپنے سفیر کو لبنان سے واپس بلانے کا حکم
سعودی عرب نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے خلاف لبنانی وزیر اطلاعات کے بیان پراحتجاج کرتے ہوئے ریاض میں لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے اور بیروت سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا حکم دیدیا ہے۔
-
امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کردیا
امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کردیا ہے۔
-
دوحہ میں بھارتی سفیر اور طالبان رہنما کی ملاقات
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھارتی سفیر دیپک متل نے طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی سے ملاقات اور گفتگوکی۔
-
افغانستان میں پاکستانی سفیر کی حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات
افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔
-
ایرانی وزارت خارجہ میں روس اور برطانیہ کے سفیر طلب
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں تعینات روس اور برطانوی سفیروں کو طلب کرکے توہین آمیز تصویر شائع کرنے پر وضاحت طلب کی ہے۔