18 نومبر، 2025، 11:13 PM

افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو ترجیحی بنیادوں پر توسیع دیں گے، صدر پزشکیان

افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو ترجیحی بنیادوں پر توسیع دیں گے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے گھانا کے سفیر سے سفارتی اسناد وصول کرتے ہوئے افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات میں توسیع کو حکومت کی ترجیحات میں سے قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے افریقی ملک گھانا کے نئے سفیر مک آریوس اکنبیناب اکنبونگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے ایران اور گھانا کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

صدر نے ایران اور گھانا کی دیرینہ دوستی اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر سے کہا کہ وہ تہران میں اپنے مشن کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی روابط کو مزید گہرا کرنے کے لیے استعمال کریں۔

اس موقع پر گھانا کے سفیر نے ایران کی تاریخ و ثقافت کو سراہتے ہوئے عالمی فورمز میں ایران کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایران پر امریکہ اور صہیونی حکومت کی مسلط حالیہ جنگ کی مذمت کی اور عالمی تنازعات کو مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1936575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha