8 اکتوبر، 2025، 11:43 AM

جوہری ہتھیار بنانے کی کبھی کوشش نہیں کی، صدر پزشکیان

جوہری ہتھیار بنانے کی کبھی کوشش نہیں کی، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے سوئس سفیر سے ملاقات میں کہا کہ ایران خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا خواہاں ہے اور اپنے اصولی مؤقف کے تحت کبھی جوہری ہتھیاروں کی کوشش نہیں کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا خواہاں ہے اور اپنے بنیادی اصولوں کی روشنی میں کبھی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہیں کی۔

 سوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر اولیویئر بینگرٹر سے اسنادِ سفارت وصول کرتے ہوئے صدر نے سوئٹزرلینڈ کے تاریخی کردار کو سراہا اور کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے سوئٹزرلینڈ تہران اور واشنگٹن کے درمیان رابطے کا ذریعہ رہا ہے۔

انہوں نے سفیر سے کہا کہ وہ امریکی حکام تک یہ پیغام پہنچائیں کہ ایران کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ ہم جوہری ہتھیار نہیں چاہتے، بلکہ اصولی پالیسیوں کے تحت امن و استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں۔

صدر پزشکیاں نے سوئٹزرلینڈ کی غیر جانبدار، متوازن اور تعمیری پالیسیوں کو سراہتے ہوئے خاص طور پر دوا سازی اور غذائی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے غیر منصفانہ پابندیوں کے باوجود سوئٹزرلینڈ نے تعاون جاری رکھا۔

صدر ایران نے غزہ میں اسرائیلی حکومت کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف غیر انسانی ہیں بلکہ خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ بھی ہیں۔

اس موقع پر سوئس سفیر اولیویئر بینگرٹر نے اسلامی جمہوری ایران میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور تہران و واشنگٹن کے درمیان رابطے کے قابل اعتماد ذریعہ کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ایرانی عوام کی ثقافت، تاریخ اور مہمان نوازی کو اجاگر کرنے کے لیے بھی بھرپور کوشش کریں گے۔

News ID 1935819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha