6 مارچ، 2025، 8:47 AM

سفراء تعلقات بڑھانے اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، صدر پزشکیان

سفراء تعلقات بڑھانے اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، صدر پزشکیان

صدر پزشکیان میں مختلف ممالک اور اداروں میں تعیینات نئے سفیروں سے کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ ایران کے تجارتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سفراء میزبان ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کو بہتر بنانے اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے نکاراگوا اور سلووینیا کے لیے ایران کے نئے سفیروں، رامین زارع اور مرضیہ افخم، کے علاوہ اقوام متحدہ کے ویانا آفس میں نئے ایرانی نمائندے رضا نجفی سے ملاقات کے دوران امید ظاہر کی کہ نئے سفراء معیشت، سیاست، ثقافت، سائنس اور تعلیم کے شعبوں میں ایران اور مختلف ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔

پزشکیان نے سفیروں پر زور دیا کہ وہ میزبان ممالک میں ایران کی حقیقی تصویر پیش کریں اور ان سازشوں کا مؤثر جواب دیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف منفی تاثر پیدا کرنے کے لیے کی جارہی ہیں۔

نئے نامزد سفیروں نے صدر کو بین الاقوامی تنظیموں اور ان ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا جہاں وہ اپنی سفارتی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

News ID 1930891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha