27 اکتوبر، 2025، 2:25 PM

ایران اور چین کے تعلقات نہایت گہرے اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں، ولایتی

ایران اور چین کے تعلقات نہایت گہرے اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں، ولایتی

رہبرِ انقلاب اسلامی کے مشیر نے چینی سفیر سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو عالمی و علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی ایران کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے ایران اور چین کے تعلقات کو تاریخی اور اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو موجودہ علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کے تناظر میں مزید فروغ دینا ناگزیر ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چینی سفیر مانگ پیوو نے تہران میں ڈاکٹر ولایتی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران-چین تعلقات، عالمی و علاقائی امور، امریکہ کی توسیع پسندانہ پالیسیوں اور دنیا بھر میں اس کی مداخلت، نیز غزہ میں صہیونی مظالم پر واشنگٹن کی حمایت جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ولایتی نے کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات نہ صرف تاریخی ہیں بلکہ ان میں اسٹریٹجک گہرائی بھی موجود ہے۔ دونوں ممالک باہمی مفادات، سیاسی خودمختاری اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا میں تین آزاد اور بااثر ممالک ایران، چین اور روس عالمی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ولایتی نے چین کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے اصولی مؤقف کو سراہا اور کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر بیجنگ کی تعمیری حمایت دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

چینی سفیر کانگ پیوو نے بھی ایران-چین تعلقات کو قیمتی اور تاریخی قرار دیتے ہوئے ولایتی کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار کو سراہا اور کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات ہمیشہ چین کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔

سفیر نے رہبرِ انقلاب کی جانب سے دوطرفہ تعاون پر دی جانے والی توجہ پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین مختلف شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔

News ID 1936147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha