ایران اور چین کا باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار

تہران میں چین کے سفیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے عالمی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کی اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے ایران اور چین کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تاکید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں چین کے سفیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے عالمی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کی اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے ایران اور چین کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کا سلسلہ جاری رہےگا۔

امیر عبداللہیان نے چین اور ایران کے درمیان دوستانہ اور اسٹراٹیجک تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے مشترکہ مفادات ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کے لئے مفید اور سود مند ہیں۔

اس ملاقات میں چین کے سفیر نے ایران اور چین کے درمیان 50 سالہ سیاسی اور سفارتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں  میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

News Code 1907364

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =