25 فروری، 2024، 11:37 AM

مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانا ہماری پالیسی ہے، ایرانی وزیرخارجہ

مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانا ہماری پالیسی ہے، ایرانی وزیرخارجہ

عبداللہیان نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ سمیت مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں روابط بڑھانا ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تھائی لینڈ میں تعیینات نئے ایرانی سفیر نے تہران میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور سفارتی اسناد پیش کیں۔

اس موقع پر وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران مشرقی ایشائی ممالک کے تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

تھائی لینڈ کی نئی حکومت کے ساتھ سیاسی اور پارلیمانی شعبوں میں مزید دوستی بڑھانے  کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

نئے ایرانی سفیر ناصرالدین حیدری اس سے پہلے وزارت خارجہ اور دیگر اداروں میں اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔

News ID 1922150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha