2 ستمبر، 2026، 1:23 PM

مسلح افواج کے تمام شعبوں میں رابطہ اور موثر تعاون کو یقینی بنایا جائے، جنرل عبداللہی

مسلح افواج کے تمام شعبوں میں رابطہ اور موثر تعاون کو یقینی بنایا جائے، جنرل عبداللہی

میجر جنرل علی عبداللہی نے کسی بھی روایتی یا جدید فوجی خطرے کے فوری اور مؤثر جواب کے لیے مسلح افواج کے تمام شعبوں میں موٹر تعاون اور ایک مربوط پیشگی دفاعی نیٹ ورک کی تشکیل پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی روایتی یا نئے فوجی خطرے کا بروقت، انقلابی اور مؤثر جواب دینے کے لیے ملکی صلاحیتوں اور باصلاحیت نوجوانوں پر انحصار ناگزیر ہے۔

انہوں نے ایک پیغام میں ایرانی فضائی دفاع کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علیرضا الہامی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضائی دفاعی فورس کو جارحانہ دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ایک مربوط، فعال اور پیشگی دفاعی نیٹ ورک تشکیل دینا چاہیے۔

میجر جنرل عبداللہی نے ہدایت کی کہ تمام نگرانی، ریڈار اور میزائل دفاعی تہوں کو ایک ایسے ذہین اور مضبوط نظام سے منسلک کیا جائے جو ممکنہ خطرات کو زیادہ سے زیادہ دور کے فاصلے پر ہی شناخت، روکنے اور بے اثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

انہوں نے دفاعی نظام کو مقامی بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انہیں مزید ذہین بنانے پر بھی زور دیا، جبکہ الیکٹرانک اور سائبر جنگی نظام کی تعیناتی کو بھی ضروری قرار دیا۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے الیکٹرانک اور سائبر جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے، فعال بازدارندگی برقرار رکھنے، اہلکاروں کی تربیت اور جدید دفاعی تکنیک سے واقف کمانڈروں اور اسٹاف کی تیاری کو بھی اہم قرار دیا۔

انہوں نے دیگر مسلح افواج کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی اور خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ساتھ مؤثر رابطہ و تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

میجر جنرل عبداللہی نے فضائی دفاع کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس فورس کی موجودہ صلاحیتیں سابق رہبرِ انقلاب کی ہدایات پر عمل درآمد اور رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی توقعات کو پورا کرنے کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہیں۔

News ID 1941070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha