17 نومبر، 2026، 9:33 PM

ایران کے خلاف جنگ کو طویل المدتی تک جاری رہنے نہیں بننے دیں گے، امریکی نائب صدر

ایران کے خلاف جنگ کو طویل المدتی تک جاری رہنے نہیں بننے دیں گے، امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے پاس ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے سمیت کئی آپشنز موجود ہیں اور وہ جنگ کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نائب صدر جے ڈی ونس نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض حلقے ایران کے خلاف جنگ کو کسی بھی مدت کی پابندی کے بغیر جاری رکھنے کے خواہاں دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں، جن میں ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان بھی شامل ہے۔

ونس نے تنازع ختم کرنے اور کسی حتمی حل تک پہنچنے کے لیے ضروری اقدامات طے کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایران پر فوجی اور سفارتی دباؤ میں اضافہ کر سکتے ہیں اور ان کے خیال میں امریکی صدر فی الحال اسی آپشن پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی نائب صدر نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ کو ایسی فوجی ذمہ داری میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے جو 10 یا 15 سال بلکہ دو سال تک بھی جاری رہے۔

News ID 1942917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha