17 نومبر، 2026، 7:33 PM

کردستان میں دہشت گرد اور علیٰحدگی پسند گروہوں کے دو مسلح مرکز تباہ؛ 9 دہشت گرد گرفتار

کردستان میں دہشت گرد اور علیٰحدگی پسند گروہوں کے دو مسلح مرکز تباہ؛ 9 دہشت گرد گرفتار

ایرانی وزارتِ اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ صوبۂ کردستان میں دہشت گرد اور علیٰحدگی پسند گروہوں کے دو مسلح مرکز کو تباہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران 47 عدد جنگی ہتھیار اور 70 اسٹارلنک مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ اطلاعات نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صوبہ کردستان میں دہشت گرد اور علیحدگی پسند گروہوں کے دو مسلح سیلوں کی تباہی، 9 دہشت گردوں کی گرفتاری اور 47 جنگی ہتھیاروں سمیت 70 اسٹارلنک مواصلاتی آلات کی برآمدگی کی اطلاع دی ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

معزز شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ملک کے اندر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لیے امریکی-صیہونی دشمن کے آلہ کاروں کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں وزارتِ اطلاعات کے امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں کی کوششیں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں محکمۂ کل اطلاعات کردستان کے بہادر اور جان نثار اہلکاروں کی خاموش مجاہدت اور عوام کی مؤثر اطلاعات و تعاون سے علیٰحدگی پسند گروہ کے دو مسلح سیلوں کے ارکان کو، جو صیہونی اور امریکی منصوبے کے تحت صوبہ کردستان کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں اور بدامنی پھیلانے کی غرض سے منظم ہو رہے تھے، امام زمانہ (عج) کے انٹیلیجنس نیٹ ورک میں گرفتار کر لیا گیا۔ ان دونوں سیلوں کے تمام 9 دہشت گرد ارکان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

ان کارروائیوں کے دوران بیرونِ ملک مقیم مرکزی نیٹ ورک کے سرغنوں میں سے ایک کو بھی گرفتار کیا گیا، جو ایک علاقائی انٹیلی جنس ادارے کی رہنمائی میں کام کرتے ہوئے کامیاران شہر میں ایک مسلح نیٹ ورک قائم کرنے اور اس کی قیادت کرنے کا ذمہ دار تھا۔

منظم کیے گئے ان دہشت گرد سیلوں سے 47 عدد کلاشنکوفیں، 93 عدد میگزین، 2700 گولیاں اور اسٹارلنک کے 70 مواصلاتی آلات برآمد کرکے ضبط کر لیے گئے۔

News ID 1942929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha