17 نومبر، 2026، 8:53 PM

آیت الله سیستانی کا آیت الله وحید خراسانیؒ کے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی پیغام

آیت الله سیستانی کا آیت الله وحید خراسانیؒ کے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی پیغام

آیت الله العظمیٰ سید علی سیستانی نے آیت الله العظمیٰ حسین وحید خراسانیؒ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی علمی، دینی اور تبلیغی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بزرگ عالم دین آیت الله العظمیٰ سید علی سیستانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں آیت الله العظمیٰ حسین وحید خراسانیؒ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امامت و ولایتِ اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے دفاع میں ان کے عظیم کردار کو سراہا ہے۔

آیت الله العظمیٰ سیستانی نے تعلیم و تربیت، وعظ و ارشاد کے میدان میں مرحوم آیت الله وحید خراسانی کی بے مثال خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی علمی اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ خداوند متعال مرحوم کی علم اور اہلِ علم کے لیے انجام دی گئی خدمات کے صلے میں انہیں اعلیٰ ترین درجات عطا فرمائے اور رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

آیت الله العظمیٰ سیستانی نے اس عظیم سانحے پر حضرت ولی عصر امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، حوزات علمیہ، مرحوم کے اہل خانہ، بالخصوص ان کے فرزندان اور تمام اہل ایمان کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کی۔

News ID 1942926

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha