17 نومبر، 2026، 7:29 AM

آیت اللہ العظمی وحید خراسانی انتقال کرگئے

آیت اللہ العظمی وحید خراسانی انتقال کرگئے

ممتاز فقیہ اور عالم تشیع کے بزرگ مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمی وحید خراسانی نے اس دارفانی کو الوداع کہہ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالم تشیع کے بزرگ مرجع تقلید، عالم ربانی اور حوزہ ہائے علمیہ کے استاد آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی انتقال کر گئے ہیں۔

آیت اللہ العظمی وحید خراسانی نے کئی دہائیوں تک علومِ آلِ محمدؐ کی تحصیل، تحقیق اور تدریس، اہلِ بیتؑ کے مقدس مقام کے دفاع، حضرت ولی عصرؑ کے یتیموں کی سرپرستی، بڑی تعداد میں علما کی تربیت اور دینی شعائر کے احیا میں خدمات انجام دیں۔ بالخصوص حضرت صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کی عزاداری کے فروغ میں ان کا نمایاں کردار رہا۔

آیت اللہ وحید خراسانی کے دفتر نے اس سانحے پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظمؑ، حوزہ ہائے علمیہ، فقاہت و مرجعیت سے وابستہ افراد اور تمام شیعیانِ جہان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1942912

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha