انتقال
-
سید حسن نصراللہ کی والدہ وفات پا گئیں
ذرائع نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کی والدہ کے انتقال کی خبر دی ہے۔
-
پاکستانی بزرگ عالم دین "آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی" انتقال کر گئے
آیت اللہ محسن علی نجفی، پاکستان کے شیعہ عالم دین، مفسر، مؤلف اور مترجم جنہوں نے دینی مدارس اور پرائیوٹ سکول اور کالج کا قیام عمل میں لایا۔ اسوہ سکول اینڈ کالجز سسٹم کی بنیاد رکھی۔
-
کویت کے امیر «نواف الاحمد الجابر الصباح» انتقال کرگئے
کویت کے امیر «نواف الاحمد الجابر الصباح» 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
-
معروف لبنانی عالم دین، علامہ نابلسی وفات پا گئے
لبنانی میڈیا نے علامہ شیخ عفیف النابلسی کی وفات کا اعلان کیا، مرحوم لبنان میں مزاحمت کے زبردست حامی تھے۔
-
سعودی عرب، سرزمین منا میں معمرترین ایرانی زائر انتقال کرگئے
کردستان سے تعلق رکھنے والے حاجی مصطفی محمد حج کے اعمال کی انجام دہی کے بعد منا میں انتقال کرگئے
-
پاکستانی وزارت مذہبی امور کے افسر میدان عرفات میں احرام کی حالت میں انتقال کرگئے
وزارت مذہبی امور کے افسر اعظم چانڈیو میدان عرفات میں احرام کی حالت میں وفات پاگئے۔
-
آیت اللہ شہید مرتضی مطہری کی اہلیہ کا انتقال؛رہبر معظم انقلاب کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کردی گئی
رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح آیت اللہ شہید مرتضی مطہری کی اہلیہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔
-
پاکستانی سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
ذرائع کے مطابق پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے
-
ایرانی معروف عالم دین آیت اللہ سید محمد صادق روحانی انتقال کرگئے
حوزہ علمیہ قم کے استاد آیت اللہ سید محمد صادق روحانی جمعہ کی شام کو انتقال کرگئے ہیں۔
-
چینی سابق صدر جیانگ زیمن انتقال کرگئے
چین کے سابق صدر جیانگ زی من 96 کی عمر میں انتقال کرگئے۔ان کے سوگ میں چینی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔
-
پاکستانی سابق وفاقی وزیر انتقال کرگئے
سابق وفاقی وزیر میاں محمود احمد خان انتقال کرگئے، میاں محمود احمد سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے۔
-
ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام عباس علی اختری کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے پرہیزگار عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین عباس علی اختری کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
کشمیر، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین مولانا عباس حسین انصاری انتقال کرگئے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ممتاز شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام عباس حسین انصاری طویل علالت کے بعد سری نگر کے خانکھائی سباح نواکدل میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔
-
معلم اخلاق، عارف اور اسلامی مؤرخ آیت اللہ فاطمی نیا کا انتقال ہوگيا
معلم اخلاق ، عارف ، خطیب توانا اور اسلامی مؤرخ آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔
-
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال ہوگيا
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا 73 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
-
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا
امریکہ کی پہلی خاتون وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ کینسر کی بیماری میں مبتلا تھیں۔
-
آیت اللہ محمدی ری شہری کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا
حرم مطہر شاہ عبدالعظیم کے متولی مرحوم آیت اللہ محمد محمدی نیک ری شہری کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
-
حضرت آیت اللہ علوی گرگانی کا انتقال ہوگیا
حضرت آیت اللہ علوی گرگانی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہوگیا۔
-
پاکستان کے سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک کا انتقال ہوگیا
پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پپیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمان ملک کا 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگيا۔
-
آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کو حضرت امام حسینؑ کے جوار میں سپرد خاک کردیا گيا
حوزہ علمیہ قم کے دینی مرجع مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے پیکر مطہر کو آج نجف اشرف میں تشییع کے بعد کربلا پہنچایا گیا اور ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے حضرت امام حسین علیہ السلام کے جوار میں سپرد خاک کردیا گیا۔
-
آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کا انتقال ہوگیا
قم میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپائگانی کا 103 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔
-
پاکستان کے معروف سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا
پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے پاکستان کے معروف سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
-
پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ہوگیا
پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سےآر ایل اسپتال میں انتقال ہوگيا ہے۔
-
ایران کے معزول سابق صدر کا انتقال ہوگيا
ایران کے معزول سابق صدر ابوالحسن بنی صدر کا پیرس کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگيا ہے۔
-
آیت اللہ حسن زادہ آملی کا 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا
ایران کے ممتاز اور معروف عالم دین آیت اللہ حسن زادہ آملی کا کل رات 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔
-
الجزائر کے سابق صدر کا 80 برس کی عمر میں انتقال
الجزائر کے سابق صدر عبدالقادر بن صالح کا 80 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔
-
الجزائر کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کا انتقال ہوگیا
الجزائر کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کا 84 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیمؒ خالق حقیقی سے جاملے
عراق کے بزرگ مرجع تقلید اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ستون اربعہ میں شامل آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم کا 85 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
-
میجر جنرل حسن فیروز آبادی کا انتقال ہوگيا
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سابق چیف آف اسٹاف اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے اعلی مشیر میجر جنرل حسن فیروز آبادی کا کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال ہوگيا۔
-
کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا 92 سال کی عمر میں انتقال
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کے اہم رہنما سید علی گیلانی 92 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔