مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج شہید آیت اللہ مرتضی مطہری کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی جبکہ نماز میں آیت اللہ استاد شہید مرتضی مطہری کے خاندان اور بعض عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ آیت اللہ شہید مرتضی مطہری معاصر زمانے کے ایک مایہ ناز عالم تھے اور انہیں انقلاب اسلامی کے نظریاتی معماروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ شہید مرتضی مطہری امام خمینی ﴿رہ﴾ کے انتہائی نزدیکی اور قابل اعتماد شاگردوں میں سے ایک تھے۔ شہید مرتضی مطہری کی شہادت پر امام خمینی نے فرمایا تھا کہ میں اپنے ایک عزیز بیٹے سے محروم ہوگیا ہوں۔ امام خمینی نے اپنے پیغام شہید مرتضی مطہری کے افکار کو زندہ رکھنے اور نوجوانوں کو ان کی کتابیں پڑھنے کی سفارش کی تھی۔
آپ کا تبصرہ