30 نومبر، 2022، 1:41 PM

چینی سابق صدر جیانگ زیمن انتقال کرگئے

چینی سابق صدر جیانگ زیمن انتقال کرگئے

چین کے سابق صدر جیانگ زی من 96 کی عمر میں انتقال کرگئے۔ان کے سوگ میں چینی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق صدر جیانگ کا انتقال لیوکیمیا اور ایک سے زیادہ اعضاء کی ناکامی کی وجہ سے شنگھائی میں آج (30 نومبر) دوپہر کو ہوا۔

واضح رہے کہ 1989 میں جب انہوں نے ڈینگ ژیاؤپنگ کی جگہ صدارت کا عہدہ سنبھالا اس وقت چین اقتصادی جدیدیت کے ابتدائی مراحل میں تھا۔تاہم جب وہ 2003 میں صدر کے منصب سے ریٹائر ہوئے اس وقت چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا رکن تھا۔بیجنگ نے 2008 کے اولمپکس میں کامیابی حاصل کی تھی اور ملک سپر پاور کی حیثیت سے اپنے راستے پر گامزن تھا۔

ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ وانگ یپنگ اور دو بیٹے ہیں۔

News Code 1913432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha