مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق صوبہ کردستان کے ادارہ حج و زیارات کے سربراہ نے کہا ہے کہ صوبائی شہر بانہ سے تعلق رکھنے والے معمرترین حاحی مصطفی محمد زادہ نے سرزمین منا میں حج کے اعمال انجام دینے کے بعد دعی اجل کو لبیک کہا۔
تفصیلات کے مطابق 111 سالہ حاجی مصطفی محمد زادہ کو مناسک حج کی ادائیگی کے بعد احرام کی حالت میں دل کا دورہ پڑا تھا جوکہ جان لیوا ثابت ہوا اور سرزمین منا میں احرام کی حالت میں خالق حقیقی سے جاملے۔
صوبائی ادارہ حج و زیارات کے سربراہ کے مطابق حاجی مصطفی محمد زادہ کا جسد خاکی سعودی عرب میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ