28 جون، 2023، 7:16 PM

پاکستانی وزارت مذہبی امور کے افسر میدان عرفات میں احرام کی حالت میں انتقال کرگئے

پاکستانی وزارت مذہبی امور کے افسر میدان عرفات میں احرام کی حالت میں انتقال کرگئے

وزارت مذہبی امور کے افسر اعظم چانڈیو میدان عرفات میں احرام کی حالت میں وفات پاگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عظم چانڈیو کو دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا، وہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج کے ہمراہ فرائض انجام دے رہے تھے۔

دنیا بھر سے آئے ہوئے 20 لاکھ حجاج نے آج منیٰ میں مناسک حج کے دوران  جمرات کا فریضہ ادا کرتے ہوئے شیطان کو کنکریاں ماریں۔

واضح رہے کہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔

News ID 1917469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha