30 اپریل، 2025، 5:46 PM

ایران میں موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی گئی

ایران کی عدلیہ نے موساد ایجنٹ کی پھانسی سے آگاہ کیا جنہیں صیہونی رژیم کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی عدلیہ نے موساد کے ایجنٹ محسن لنگرنشین کی پھانسی سے آگاہ کیا جنہیں صیہونی رژیم کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

لنگرنشین کو موساد کے ساتھ تعاون اور 2022 میں سپاہ پاسداران انقلاب کے رکن کرنل حسن صیاد خدائی کے قتل میں آپریشنل اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے کرنل خدائی کے قتل میں ہاتھ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

لنگرنشین کو اکتوبر 2020 میں موساد نے بھرتی کیا اور انہوں نے خفیہ ٹریننگ کے بعد جنوری 2021 میں اپنا پہلا مشن انجام دیا۔

ایرانی حکام نے کہا کہ لنگرنشین کا ایران سے بیرون ملک موساد کے اعلیٰ عہدیداروں اور کارندوں کے ساتھ قریبی رابطہ تھا۔

News ID 1932303

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha